27/08/2026
دوستو یہ ہیں
آج اپنی ٹیم العباس کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے 103 کوہلاں کی سرزمین پر دھواں دار بیٹنگ
پہلے میچ میں ون مین آرمی ثابت ہوا اور 9 سکس لگائے
دوسرے میچ میں ون مین شو کیا اور اچھی باؤلنگ لائن کے خلاف 10 سکس لگائے اور اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرا دیا
27/08/2026
الحمدللہ ❤️
پیرمحل کرکٹ ایسوسی ایشن (PCA) فخر کے ساتھ اپنے تینتالیسویں (43) شاندار ٹورنامنٹ کا اعلان کرتی ہے۔ 🏏🔥
یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں زبردست مقابلے، بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ اور کرکٹ کا اصل جذبہ دیکھنے کو ملے گا۔ 💪
تمام ٹیموں اور کرکٹ لوورز سے گزارش ہے کہ اس ایونٹ کا حصہ بنیں اور اسے کامیاب بنائیں۔ 🤝
Stay Tuned 🔥
More PCA Tournaments Coming! See less
26/08/2026
الحمدللہ ❤️
پیرمحل کرکٹ ایسوسی ایشن (PCA) فخر کے ساتھ اپنے بیالیسویں (42) شاندار ٹورنامنٹ کا اعلان کرتی ہے۔ 🏏🔥
یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں زبردست مقابلے، بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ اور کرکٹ کا اصل جذبہ دیکھنے کو ملے گا۔ 💪
تمام ٹیموں اور کرکٹ لوورز سے گزارش ہے کہ اس ایونٹ کا حصہ بنیں اور اسے کامیاب بنائیں۔ 🤝
Stay Tuned 🔥
More PCA Tournaments Coming! See less
24/08/2026
🏏🔥 انعامات کی برسات — صدر منور حسین رضوی کا شاندار انداز! 🔥🏏
سٹی سندھلیانوالی کرکٹ ورلڈکپ میں ایک ہی نعرہ گونجتا رہا:
“آیا صدر! آیا صدر، PCA دا!
آیا صدر، پیرمحل کرکٹ ایسوسی ایشن دا!” 🔥🏏
کیا بات ہے صدر PCA منور حسین رضوی کی! ❤️
پورے دن اپنی جیب سے شائقین، کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ سے وابستہ افراد میں کل 50,000 روپے کے نقد انعامات تقسیم کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ 👏🔥
یہ صرف ایک عہدہ نہیں، بلکہ کھلاڑیوں سے محبت، کرکٹ سے وفاداری اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا عملی ثبوت ہے۔ ❤️🏏
💰 تقسیم کیے گئے انعامات:
🏆 ٹورنامنٹ کمیٹی — 25,000 روپے
👏 سبطین گادھی — 5,000 روپے
🏏 محسن جونیئر — 5,000 روپے
🎙️ علی کامران — 5,000 روپے
🏃 بال پکر — 5,000 روپے
👏 علی جیلانی — 3,000 روپے
📸 زیبی فوٹوگرافر — 2,000 روپے
💰 کل نقد انعامات: 50,000 روپے
صدر منور حسین رضوی نے ثابت کر دیا کہ اصل لیڈر وہی ہوتا ہے جو صرف باتیں نہیں کرتا بلکہ میدان میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔ 👏🔥
منور حسین رضوی — نام ہی کافی ہے! ❤️
چھا گیا صدر، دل جیت گیا صدر! 🔥🏏
24/08/2026
اَلْحَمْدُلِلّٰه! 🏆🔥
سٹی سندھلیانوالی کرکٹ ورلڈکپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا اور شاندار مقابلوں کے ساتھ کئی ریکارڈز توڑ گیا۔
🏆 CHAMPION — سندھلیانوالی کرکٹ کلب 762 گ ب 🏆🔥
ٹیم، اسپانسرز، اونرز اور تمام مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد! ❤️👏
🌟 خصوصی مبارکباد:
🏏 محمد کامران — اعجاز مغل — زین سیال — ارشد بب — اکمل میو
🏏 کپتان: فیصل جٹ
🏏 وائس کپتان: محسن جونیئر
🏅 Best All-Rounder of the Tournament: زیبی درسانہ
🏅 Semi-Final Man of the Match: محسن جونیئر
🏅 Emerging Bowler of the Tournament: علی حمزہ دوانہ
سندھلیانوالی کے تمام کھلاڑیوں، سپورٹرز اور شائقینِ کرکٹ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ ❤️🔥
زندہ باد سندھلیانوالی! 🔥🥀🏆
21/08/2026
🏏 پہلاعظیم الشان قطب علی شاہ میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سندیلیانوالی🏏
پیرمحل کرکٹ ایسوسی ایشن (PCA) کے زیرِ اہتمام پہلے عظیم الشان قطب علی شاہ میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ، سندیلیانوالی کی شاندار افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں صدر (PCA) منور حسین رضوی، چیئرمین (PCA) حافظ محمد زبیر، سیکرٹری (PCA) واجد حسین سینیر ممبر (PCA)فخرے سندیلیانوالی اے ڈی سدیانہ اور وائس آف پاکستان علی کامران نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران PCA مینجمنٹ کی جانب سے سٹی 762 کی پوری ٹیم کو بہترین انتظامات، محنت اور شاندار میزبانی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سٹی 762 کی ٹیم نے جس خوبصورتی، نظم و ضبط اور محنت کے ساتھ اس ایونٹ کے انتظامات مکمل کیے، وہ واقعی قابلِ تعریف ہیں۔ 👏
PCA مینجمنٹ کی جانب سے سٹی 762 کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین۔ ❤️🏏
17/08/2026
آٹھواں عظیم الشان بلوچ الیون پیرمحل کرکٹ ٹورنامٹ شیڈول
ٹوٹل انعام: 50000
مکمل دیہاتی ٹورنامنٹ
18,19,20 اگست انشاءاللہ
14/08/2026
🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰
پیرمحل کرکٹ ایسوسی ایشن (PCA) کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی 14 اگست کی دلی مبارکباد۔ 💚
آئیں اس آزادی کی قدر کرتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے، امن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ 🏏🇵🇰
پاکستان زندہ باد! 💚🇵🇰
12/08/2026
ماشاءاللہ مبارکباد 🎉🎊
747 میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں العباس کرکٹ کلب 751 نے بہترین کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیم رہی
بیٹنگ میں ٹاپ پرفارمینس انکے ساتھ دانی نکیانہ اور وسیم سنی
استاد قاسم پنوں کی بھی لاجواب بلے بازی ۔ سیمی فائینل میں قاسم پنوں نے ون مین شو کیا
پہلے میچ میں لیاقت نکیانہ اور شاہزیب کی اچھی بیٹنگ
باؤلنگ کے شعبے میں ٹاپ پرفارمینس استاد قاسم پنوں ۔ کسی بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا
ماجد عمران بھٹی کی بھی لاجواب باؤلنگ اور انکا مکمل ساتھ دیا عدنان بھٹی اور عون عباس بھٹی نے ۔
مبارکباد کپتان ماجد بھٹی ۔۔ اس سیزن میں آٹھواں فائینل
12/08/2026
تحصیل پیرمحل کا شہزادہ عامر متیانہ 👑
ایف سی بی ورلڈ کپ 2026 میں عامر متیانہ نے 517 ٹیم کی بطور تحصیل اوپن نمائندگی کی اور شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس دے کر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور بیسٹ آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔