13/03/2026
مہروں کادرد
ڈسک سلپ
مہروں میں گیپ
درد بظاہر کسی مرض کانام نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک رد عمل ہوتاہے جو ہمارے جسم میں ہونے والی کسی بھی غیر طبعی تبدیلی کا پتہ دیتا ہے۔درد انسانی بدن کے کسی بھی عضو میں کسی بھی وقت ظاہر ہوسکتا ہے لیکن مختلف اعضاء میں ہونے والے درد کا احساس مختلف ہوا کرتا ہے۔
انسانی جسم میں ہونے والے تمام دردوں میں سب سے زیادہ اذیت ناک کمر کا درد کہلاتا ہے کیونکہ یہ بڑے بڑے پہلوانوں کو جھکا کے رکھ دیتا ہے۔کمر درد ایک عام وقوع پزیر ہونے والا درد ہے جو کسی کو کہیں بھی تنگ کر سکتا ہے۔ یہ ایک شدید نوعیت کا درد ہے جو کمر کے عضلات اور اعصاب میں رو نما ہوتا ہے۔ جب کمر درد کا حملہ ہوتا ہے تو مریض کا جسم ناتواں اور کمزور ہو کے رہ جاتا ہے۔درد کی شدت حرکت کرنے،اٹھنے بیٹھنے اور دن کی نسبت رات کے وقت مزید بڑھ جاتی ہے۔
کمر درد کے اسباب:-
کمر درد کے طبی لحاظ سے کئی اسباب ہوا کرتے ہیں لیکن آج کل ایسے افراد جن کو زیادہ دیر حالت نشست میں رہنا پڑتا ہو یا زیادہ وقت کھڑے ہو کر کام کرنا پڑتا ہے وہ اس کی زد میں زیادہ آ تے ہیں۔مزاج میں گرمی یا سردی کا عنصر بڑھ جانے سے بھی کمر درد حملہ آور ہو جاتا ہے۔اسی طرح یورک ایسڈ کی طبعی مقدار کی زیادتی،قبض،مہروں میں خلا پیدا ہونا،ورمِ گردہ،گردے میں پتھری کا ہونا اور امراض مردانہ احتلام،جریان اور امراضِ نسواں لیکوریا،بندشِ حیض وغیرہ بھی کمر درد کا سبب ہو سکتے ہیں۔
بھاری وزن اٹھانے سے اچانک کمر میں جھٹکا لگنا یا کمر کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہونا بھی کمر درد کا ذریعہ بنتا ہے۔عام جسمانی کمزوری بھی کمر درد کا ایک بہت بڑا سبب بنتی ہے جبکہ جسمانی کمزوری کی وجہ ناقص،غیر معیاری اور ملاوٹ سے بھرپور غذائیں ثابت ہو رہی ہیں۔
مسلسل ناقص اور غیر معیاری خوراک استعمال کرنے سے بدن کی قوت مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے جس سے اعصاب اور عضلات میں کچھاؤ اور دباؤکی کیفیات پیدا ہو کر جسمانی دردوں کا سبب بننے لگتی ہیں۔ علاوہ ازیں ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خرابی واقع ہوجانے سے بھی شدید درد سامنے آتا ہے۔ بعض اوقات یہ درد کمر کے اعصاب سے شروع ہوکر دائیں بائیں ٹانگوں تک میں سرایت کرتا محسوس ہونے لگتا ہے۔طبی اصطلاح میں اسے فی زمانہ ’ڈسک سلپ‘ ہونے سے موسوم کیا جاتا ہے۔
’ڈسک سلپ‘ ہونے والے مفروضے کا اصل سبب چوتھے مہرے پر دباؤ آنا ہے۔ جب چوتھے مہرے پر سٹریس یا دباؤ پڑتا ہے تو اس کے رد عمل کے طور پر درد پوری کمر سے ہوتا ہوا ایک یا دونوں ٹانگوں میں محسوس ہونے لگتا ہے۔ اسی طرح جب کمر درد کا احساس دمچی کی ہڈی میں ہو اور اٹھتے بیٹھے یا حرکات و سکنات کرتے وقت درد شدید ہو تو عام طور پر اس کا سبب بارہویں مہرے کا ٹلنا یا اپنی جگہ سے ہٹ جانا مانا جاتا ہے۔
اس طرح کے درد کو دافع درد ادویات استعمال کرنے سے فور ی افاقہ تو ہوجاتا ہے لیکن جب تک مہرہ اپنی جگی ایڈجسٹ نہیں ہوپاتا دمچی کی ہڈی میں ہونے والا درد شدید سے شدید تر ہوتاچلاجاتا ہے۔ اگر اس کا بر وقت تدراک نہ کیا جا سکے تو حامل درد عمر بھر اس تکلیف میں مبتلا رہنے پہ مجبور ہوسکتا ہے۔
گھریلو تدابیر:-
یاد رکھیں!مرض اور درد پیدا ہونے کے سبب کو ختم کرنے پہ دھیان دیں،درد اور مرض خود بخود ہی چلا جائے گا۔اپنے مزاج کے بارے میں جاننے کے لیے کسی ماہر طبی معالج سے مشورہ کریں۔ درد کی شدت میں کمی کرنے اور فوری افاقہ کی غرض سے کمر پر میجک آئل کا ہلکا سا مساج کر کے باجرہ، چھان گندم اور نمک سانبھر ہم وزن ایک کپڑے میں ڈال کر توے پہ گرم کر کے کمر پہ ٹکور کریں،درد میں فوری افاقہ ہوگا۔
اگر درد جسم میں گرمی کی زیادتی سے ہو تو روغنِ کشنیز سے مالش کر یں اور کشنیز 10 گرام کے سفوف میں شکر سرخ ملا کر ایک چمچ نہار منہ کھائیں۔ جب درد کمر سردی کی زیادتی سے ہو تو میتھی5 گرام کو ابال کر چند بار پینے سے ہی افاقہ ہوجاتا ہے۔ انجیر 7 عدد،مغز اخروٹ 10 تولہ ملا کر کھانا بھی سرد درد کمر سے نجات دلاتا ہے۔
طبی تراکیب
کسی بھی مرض یا درد سے نجات کا بہترین طریقہ کسی ماہر معالج سے مل کر اپنی دوا،غذا اور روز مرہ معمولات ترتیب دینا ہے۔ تاہم عوام الناس کی سہولت اور فائدے کے تحت چند آسان گھریلو طبی تراکیب یہا ں دی جارہی ہیں تاکہ قارئین وقتی طور پر کمر درد کا ازالہ کر سکیں ۔
جب کمر درد یورک ایسڈ کی زیادتی کے باعث وقوع پزیر ہوتو معجونِ فلاسفہ،اطریفل صغیر اور معجونِ سورنجاں میں سے کوئی ایک نصف چمچ صبح و شام نہار منہ عرقِ بادیاں آدھے کپ کے ساتھ استعمال کریں۔اگر کمر درد قبض کی وجہ سے لاحق ہوا ہو تو گلقند 5 تولے نیم گرم دودھ میں ملا کر متواتر 3 روز استعمال کرنے سے ہی درد سے چھٹکارا میسر آ ئے گا۔اسی طرح درد کمر کے حملہ آور ہونے کی دیگر وجوہات کا بیان کردہ اصولِ علاج سے تدارک کر کے آپ اس موذی اور تکلیف دہ درد سے جان چھڑانے میں کام یاب ہو سکتے ہیں۔
عموی طور پر کمر کو مضبوط کرنے کے لیے کمر کس25گرام گوند کتیرا50گرام ، مغز بادام100 گرام،چنے سیاہ بھنے ہوئے 200 گرام اور شکر سرخ 250 گرام سفوف بنا کر کچھ عرصہ 20 گرام روز مرہ کا معمول بنا لیں۔ نیم بریاں انڈے پر آدھی چمچی سونٹھ ڈال کر استعمال کرنا بھی کمر درد سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انشا اللہ نہ صرف یہ کہ کمر درد سے محفوظ رہیں گے بلکہ اعصاب کی کمزوری سے بھی بچے رہیں گے۔
پرہیز و غذا:-
گوشت، چاول، چکنائیاں، بیگن، کولا مشروبات، بیکری مصنوعات،فاسٹ فوڈز،دال مسور،دال ماش، مکئی،مٹر،لوبیا،ساگ بادی، ترش، ثقیل اور نفاخ غذاؤںسے مکمل طور پر دور رہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے مسائل پیدا ہو جانے کی صورت میں ٹوٹکوں اور سنی سنائی طبی تراکیب پہ وقت ضائع کیے بغیر کسی ماہر معالج سے رجوع کریں۔وقتی طور پر درد دور کرنے والی ادویات کے غیر ضروری استعمال سے مقدور بھر بچنے کی کوشش کریںکیونکہ پین کلرز وقتی افاقہ تو دیتی ہیں لیکن امراض معدہ سمیت مبینہ طور پرگردے اور جگر ناکارہ کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
اس کے علاؤہ اگر بنا سکیں تو حب سورنجان اور حب سلاطین 15دن دیں ان کے نسخے میں پہلے بھی شئیر کر چکا ہوں دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔اس کے بعد سفوف حربہ 21 دن دیں
مہروں کے تمام مسائل اور کمر درد سے مکمل نجات مل جائے گی ان شاء اللہ
حب سورنجان:-
سورنجاں تلخ 1 تولہ
سورنجاں شیریں 2 تولہ
عقرقرعا 1 تولہ
ازراقی مدبر 1 تولہ
زنجبیل ڈیڑھ تولہ
اسگند ناگوری 2 تولہ
سنامکی 1 تولہ
تمام ادویہ کو کھرل کرکے سفوف بنا لیں پھر گودہ گھیکوار میں حب کنار دشتی بنائیں
ایک گولی صبح و شام دودھ یا چائے سے لیں
عرق النساء۔وجع المفاصل۔نقرس کےلیے بہترین دوائی ہے
حب سلاطین:
جمال گوٹہ مدبر 1 تولہ
رائی 4 تولہ
ازراقی مدبر 6 تولہ
زعفران 6 ماشہ
سب اشیاء کا الگ الگ سفوف بنا لیں ۔زعفران کے علاوہ باقی تمام کو اشیاء کو
آب گھیکوار میں کھرل کریں ۔پھر زعفران ملا کر فلفل سیاہ برابر گولیاں بنا لیں
2سے3 ٹائم دن میں کھانے کے بعد
گھنٹیا ۔جوڑوں کادرد ۔اعصابی کمزوری۔قبض ۔قوت باہ کےلیے آزمودہ ہے
سفوف حدبہ:-
اسگند ناگوری 20 گرام۔مغزبنولہ 80 گرام۔کوزہ مصری 100 گرام۔ ایک چمچ دودھ نیم گرم میں ملا کر صبح و شام پئیں
مزید اچھے اچھے نسخہ جات دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں اور چینل کو سبسکرائب کریں
https://youtube.com/channel/UC17Zp6JhxbgdIXCV6Nm932w
والسلام
میاں محمد احسن