12/05/2024
**انمول جواہر**
محمد ایوب گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول آ ہورہ اوتھل کے جے وی ٹیچر ہیں۔جو 2022 میں ریٹائر ہو چکے ہیں۔لیکن ان کا جذبہ دیکھیں۔کہ اپنے طلباء کا تعلیمی حرج ان سے آج بھی برداشت نہیں ہورہا۔ روزانہ باقاعدگی سے اپنے گاؤں سے ،اپنی موٹر سائیکل پر اپنے خرچے پر آکر طلباء کو درس دیتے ہیں۔۔۔
کل جب اسکول کا وزٹ کیا۔تو چھٹی تک انہیں مصروف پایا۔ان کے جذبے کو سلام کیا۔اور ان کی خدمات کو سراہا۔۔۔محمد ایوب جیسے جتنے بھی لوگ آج تعلیم کے میدان میں بلا غرض و لالچ کے خدمات سرانجام دے رہےہیں۔۔۔یقینا یہ اس ملک و قوم کے بڑے محسن اور خیر خواہ ہیں۔۔۔
ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور صاحب حیثیت لوگ اگر فروغ تعلیم کےلئے اپنا اپنا کردار نبھانے کی فکر اور ذمہ داری لے کر میدان میں نکلیں۔۔۔۔تو ہزاروں بچوں کی زندگی میں علم کانور فروزاں کرکے آنے والی نسلوں کو جہالت سے بچایا جاسکتا ہے۔۔۔