25/01/2025
دنیا کا سب سے خوبصورت پھول، اپنوں کی محبت کا ہوتا ہے، اور اپنے صرف وہ نہیں ہوتے جو خون کے رشتے میں ہوں، بلکہ ہروہ فرد آپ کا اپنا ہے، جسے آپ کا خیال اوراحساس ہو.
خلوص اوراحساس کا خوبصورت پھول، زمین میں نہیں دلوں میں اگتا ہے💞
22/01/2025
یاد رکھیں کہ خوبصورتی کسی خاص طبقے، صنف، یا شکل سے محدود نہیں ہوتی۔ خوبصورتی اور نفاست کے لیے زیادہ پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ تھوڑی سی سادگی اور تھوڑی سی توجہ سے آپ سب سے خوبصورت نظر آسکتے ہیں۔ 💖
خود کے لیے سنواریں، اپنے جسم کا خیال رکھیں، اپنی ذات کو ترجیح دیں۔ اپنا وقت نکالیں، پڑھیں، سیکھیں، خوش رہیں، آرام کریں، خود کو سجائیں، ہنسیں، اور ورزش کریں۔
یہ آپ کی زندگی ہے اور یہ ایک ہی بار ملتی ہے۔ یہ نہ کہیں کہ "زندگی جیسے تیسے گزر جائے"، کیونکہ یہ آپ کی اکلوتی زندگی ہے۔ یہ نہ کہیں کہ آپ مجبور ہیں۔ سب کچھ بھول کر خوش رہیں، ان چیزوں کو چھوڑیں جو آپ کو تھکاتی ہیں۔ اپنی راحت کو کبھی مؤخر نہ کریں۔
اپنا وقت منظم کریں، اپنی چھوٹی بڑی کامیابیوں پر فخر کریں۔ اپنے لیے چاکلیٹ، خوشبو، لباس، اور ہر وہ چیز خریدیں جو آپ چاہتے ہیں۔
زندگی کو اپنائیں، شکر گزاری کریں، محبت، نرم دلی، عطا، خوشی، اور آرام کا لطف اٹھائیں۔ ان نعمتوں کی قدردانی کریں جو آپ کو عطا کی گئی ہیں۔
خود سے محبت کریں، یہ یاد رکھیں کہ آپ اپنے خاندان کا مرکز ہیں، استحکام، محبت اور حفاظت کی بنیاد ہیں۔ آپ خاص ہیں، آپ اہم ہیں، اور آپ ہی زندگی ہیں۔
21/01/2025
ایک دفعہ کا ذکر ہے کچھوئوں کے ایک خاندان نے پکنک منانے کا فیصلہ کیا۔ کچھوے بنیادی اور قدرتی طور پر انتہائی سست واقع ہوئے ہیں لہٰذا اُنہوں نے سات سال کا پروگرام بنایا کہ وہ سات سال کے عرصے میں پکنک منا کر واپس گھر آجائیں گے۔ خاندان نے کسی اچھی جگہ کی تلاش میں اپنا سفر شروع کیا اور گھومتے گھومتے دو سال بعد اُن کو اپنے لیے مناسب و موزوں جگہ مل ہی گئی۔
چھ ماہ کے عرصے میں اُنہوں نے اُس جگہ کو صاف سُتھرا کیا اور اپنی پکنک کا سامان نکال کر وہاں سیٹ کیا۔ سب تیاریاں مکمل کرنے کے بعد اُنہیں پتہ چلا کہ نمک تو وہ گھر ہی بھول آئے ہیں اور اُن سب کا کہنا تھا کہ نمک کے بغیر پکنک کا سارا مزہ کر کرا ہو جائے گا۔ ایک لمبی بحث کے بعد ایک نوجوان کچھوا گھر سے جا کر نمک لانے پر تیار ہو گیا۔
یہ نوجون کچھوا باقی ماندہ کچھوئوں سے قدرے تیز بھی تھا لیکن وہ ایک شرط پر جانے کیلئے تیار ہوا کہ جب تک وہ واپس نہیں آئے گا کوئی خوراک کو ہاتھ تک نہیں لگائے گا اور کچھ نہیں کھائے گا۔ خاندان والے اُس کی شرط مان گئے اور وہ نوجوان کچھوا چلا گیا۔
تین سال بیت گئے لیکن وہ کچھوا واپس نہیں آیا۔۔۔ پانچ سال۔۔۔۔۔ چھ سال۔۔۔۔۔ بالآخر سات سال گزر گئے لیکن اُس نوجون کچھوے کا کچھ پتا نہیں تھا۔ تھک ہار کر خاندان کے سب سے بوڑھے کچھووں نے فیصلہ کیا کہ ہم مزید بھوکے نہیں رہ سکتے اور یہ فیصلہ ہوتے ہی اُنہوں نے کھانا کھولنا شروع کیا کہ اچانک ایک پیڑ کے پیچھے سے وہی نوجوان کچھوا نمودار ہوا اور بولا: ’’دیکھا! مجھے علم تھا کہ تم لوگ میرا انتظار نہیں کرو گے۔ اب میں نمک لینے نہیں جاؤں گا‘‘۔
بالکل اسی طرح ہم میں سے کچھ لوگ اس انتظار میں اپنا وقت برباد کرتے رہتے ہیں کہ کوئی دوسرا غلطی کرے اور ہم اُس کو پکڑیں۔ ہمارا دھیان خود اپنی ذات اور اپنے اعمال پر ہونے کی بجائے دوسروں پر رہتا ہے۔ اس طرح نہ صرف ہم اپنا وقت، طاقت اور ذہانت برباد کرتے ہیں بلکہ اپنی زندگی میں منفی عوامل کو بھی داخل کر لیتے ہیں۔
31/08/2024
Unlock new opportunities with our diverse product portfolio - reach out for customized wholesale and retail discounts.
30/08/2024
We manufacture all these products...Contact us for wholesale and retail inquiries, tailored to your specific size and design requirements.
04/08/2024
Our keen Products.
Wattsapp:03087881011
. . . . . . . . 03196353798
CEO:M.Junaid khan Shan
Nonari Sports and fitness wears Company
(SH Pro body fitness)