Wah Karate & Boxing Club

Wah Karate & Boxing Club ShinkyokushinKai Karate
Sports is very important for the physical and mental health of every human being.

Permanently closed.

So that children develop better and this increases their mental and physical capacity

🥊 POF BOXING TRAINING CAMP 2026 — ایک یادگار اور شاندار تربیتی دن! 🥊الحمدللہ! POF Boxing Training Camp کا انعقاد 25 ستمب...
26/09/2026

🥊 POF BOXING TRAINING CAMP 2026 — ایک یادگار اور شاندار تربیتی دن! 🥊

الحمدللہ! POF Boxing Training Camp کا انعقاد 25 ستمبر 2026 بروز جمعہ، POF Boxing Club، 25 Area Wah Cantt میں POF Sports Directorate کے زیرِسرپرستی کیا گیا، جبکہ Rawalpindi Division Boxing Association کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

اس خصوصی تربیتی کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے نامور باکسنگ کوچ استادِ محترم عبدالجبار پال صاحب اور عابد جانی صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے اور بچوں کو باکسنگ کی مختلف تکنیکس، ڈرلز، شیڈو ورک، پیڈ ورک اور جدید ٹریننگ سے بھرپور عملی تربیت فراہم کی۔ 🥊🔥

اس تربیتی سیشن نے بچوں کے حوصلے بلند کیے، ان میں کھیل کے لیے نئی جستجو پیدا کی اور کئی ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملا۔

ہم اس کامیاب کیمپ کا خصوصی کریڈٹ POF Sports Directorate کے معزز افسران کو دیتے ہیں، جنہوں نے کراٹے کے ساتھ ساتھ باکسنگ اور دیگر مارشل آرٹس میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے اور ہمیشہ بھرپور تعاون و سپورٹ کیا۔

ہم اپنے معزز مہمانانِ گرامی میجر جنرل کمرشل کاشف آزاد صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر POF Sports Directorate کرنل غلام ربانی صاحب اور سیکرٹری سپورٹس قیصر محمود بھٹی صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے کیمپ میں شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور راولپنڈی سے آنے والے کوچز کی کاوشوں کو سراہا۔ 🌟

❤️ خصوصی خراجِ تحسین ہمارے والدین کے نام!
جو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انہیں کھیل کے میدان میں لاتے ہیں، ٹریننگ کے دوران ان کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور ہر قدم پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یقیناً والدین کا یہ تعاون بچوں کے اعتماد اور کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

📢 واہ کینٹ کے والدین اور نوجوانوں کے نام ہمارا پیغام:
اپنے بچوں کو صرف تعلیم تک محدود نہ رکھیں، بلکہ انہیں کھیل، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت ماحول کا حصہ بنائیں۔ ہمارا عزم ہے کہ واہ کینٹ کے بچوں اور بچیوں کو کراٹے کے ساتھ باکسنگ اور دیگر کھیلوں میں بھی قومی اور انٹرنیشنل سطح تک لے کر جائیں۔

🥊 آج کی ٹریننگ، کل کی کامیابی!
🇵🇰 اپنے بچوں کو کھیل دیں، صحت دیں، اعتماد دیں اور ایک روشن مستقبل دیں۔

POF Sports Directorate
POF Boxing Club
Building Champions for Pakistan 🇵🇰🥊







26/09/2026

🥊🌹 مہمانِ گرامی کا شاندار استقبال! 🌹🥊

POF Boxing Training Camp کے موقع پر استادِ محترم عبدالجبار پال صاحب عابد جانی صاحب اور ان کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس نعمان اور روکی بھائی کا واہ کینٹ آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے، مالائیں پہنا کر اور بھرپور تالیوں کی گونج میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 👏🥊

راولپنڈی ڈویژن سے تشریف لانے والے معزز کوچز کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید! ❤️

🥊 خصوصی باکسنگ ٹریننگ کیمپ 🥊POF karate & boxing club 25 area واہ کینٹ کے تمام اہلِ علاقہ، نوجوانوں، بچوں اور بچیوں کو دع...
25/09/2026

🥊 خصوصی باکسنگ ٹریننگ کیمپ 🥊
POF karate & boxing club 25 area

واہ کینٹ کے تمام اہلِ علاقہ، نوجوانوں، بچوں اور بچیوں کو دعوتِ عام!

آج POF Boxing Club، 25 ایریا، واہ کینٹ میں شام 6 بجے خصوصی Boxing Training Camp کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں واہ کراٹے اینڈ باکسنگ کلب کی تمام برانچز کے طلبہ و طالبات بھرپور شرکت کریں گے۔

اس خصوصی کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے سینئر ماسٹر استادِ محترم عبدالجبار پال صاحب اپنے ساتھی عابد جانی صاحب اور ان کی ٹیم کے ہمراہ تشریف لا رہے ہیں، جہاں بچوں اور بچیوں کو باکسنگ کی بنیادی و جدید تکنیکوں، فٹنس اور ٹریننگ کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ 🥊💪

🎯 اس ٹریننگ کیمپ کا مقصد:
نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، جسمانی فٹنس اور خود اعتمادی میں اضافہ کرنا اور انہیں کھیل کے ذریعے بہتر اور مثبت مستقبل کی طرف لے کر جانا ہے۔

تمام اہلِ علاقہ کے لیے شرکت کا موقع — ضرور آئیں اور اپنے بچوں کو صحت مند سرگرمی کا حصہ بنائیں! ❤️🥊

16/09/2026

ماشاءاللہ ،🥋
حامد رضا کاتا پرفارم کرتے ہوئے،
اپ حضرات سے التماس ہے ان بچوں کی حوصلہ افزائی ضرور کیا کریں اپ کے ایک لائک شیئر اور کمنٹ سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہو جاتی ہے ان بچوں کو خوب داد دیا کریں جزاک اللہ

15/09/2026

ہمارے مہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ 🌹🌹

الحمدللہ! SDL Wah Karate & Boxing Club Branch 6، ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والے Junior Belt Test، Challenge Fight & Demonstration کے کامیاب انعقاد پر ہم اپنے تمام معزز مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ❤️

🌟 سر اظہر صاحب، CEO SDL Digital school System
آپ کی خصوصی شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعثِ عزت و خوشی ہے۔ آپ کی آمد نے بچوں کا حوصلہ مزید بلند کیا۔ہم اپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اپ بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اور ہیلتی ایکٹیوٹیز کے لیے اپنے سکول کے اندر کراٹے کا اجرا کرایا جو کہ اس دور میں ایک بہت بڑی نعمت ہے اللہ اس کا اپ کو اجر دے امین

📸 الفت صاحب — میڈیا کوریج
ہم خصوصی طور پر آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس خوبصورت ایونٹ کی بہترین میڈیا کوریج کی اور بچوں کی محنت کو اجاگر کیا۔

⚖️ حافظ حارث قریشی صاحب ایڈووکیٹ
آپ کی تشریف آوری، بچوں کی حوصلہ افزائی اور محبت ہمارے لیے قابلِ قدر ہے۔ آپ کی موجودگی نے بچوں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔

🥋 استادِ محترم سر چن زیب صاحب
آپ ہمارے اساتذہ کے استاد ہیں۔ آپ کی آمد نے ہمیں اپنے عظیم استاد کی یاد تازہ کر دی اور آپ نے اپنی موجودگی سے ہمیں استادِ محترم کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ آپ کا آنا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ ❤️

🌹 سید قمر عباس شاہ صاحب
ہم آپ کے بھی بے حد شکر گزار ہیں کہ آپ اپنی مصروفیات اور قیمتی وقت میں سے بچوں کے لیے وقت نکالتے ہیں اور ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

آپ تمام معزز شخصیات کی محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی ہمارے بچوں کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین 🤲

🥋 Wah Karate & Boxing Club — بچوں کی صحت، تربیت، کردار اور روشن مستقبل کی جانب ایک قدم۔

🥋🔥 کامیابی، حوصلے اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ! 🔥🥋SDL Wah Karate & Boxing Club – Branch 6، ماڈل ٹاؤن میں 13 ستمبر 2026 ...
13/09/2026

🥋🔥 کامیابی، حوصلے اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ! 🔥🥋

SDL Wah Karate & Boxing Club – Branch 6، ماڈل ٹاؤن میں 13 ستمبر 2026 کو Junior Belt Test, Challenge Fight & Karate Demonstration کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ہمارے ننھے کراٹے چیمپئنز نے اپنی محنت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے Belt Promotion حاصل کی۔ 🥋🏆

💪 Challenge Fight میں بچوں اور بچیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا، بہترین کھیل پیش کیا اور شاندار فائٹس جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

🔥 تقریب کے Karate Show & Demonstration میں بچوں اور بچیوں نے:
▫️ Tile Breaking
▫️ Stick Fight
▫️ Nunchaku
▫️ Powerful Kicks Demo
▫️ Fire Breaking
اور دیگر شاندار کراٹے صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ 👏🔥

🌟 ہم تمام کامیاب بچوں اور بچیوں، ان کے والدین اور پوری کوچنگ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ صرف بیلٹ حاصل کرنے کا سفر نہیں، بلکہ اعتماد، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، خود دفاع اور کامیاب مستقبل کی جانب ایک قدم ہے۔ 💯

🥋 Wah Karate & Boxing Club — بچوں کو صحت مند، مضبوط اور بااعتماد بنانے کا عزم!







Junior Belt Promotion Test / Ceremony/Challenging Fight 13 SEP 2026
13/09/2026

Junior Belt Promotion Test / Ceremony/Challenging Fight 13 SEP 2026

11/09/2026

🥋 اپنے بچوں کے روشن اور صحت مند مستقبل کے لیے آج ہی قدم اٹھائیں! 💪

الحمدللہ! Wah Karate & Boxing Club کی نئی برانچ Branch 6 کا افتتاح ہو گیا ہے۔

📍 واہ ماڈل ٹاؤن، نزد چیزی ایس ایس ڈی ایل سکول اینڈ کالج میں

والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو صحت مند، بااعتماد اور مثبت سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے آج ہی کراٹے اور باکسنگ کی تربیت شروع کروائیں۔

🥋 Karate Training
🥊 Boxing Training
💪 Physical Fitness
🛡️ Self Defense
⭐ Discipline & Confidence

اپنے بچے کو موبائل اور غیر صحت مند مصروفیات سے دور، کھیل اور مارشل آرٹس کی مثبت سرگرمیوں کے قریب لائیں۔

📢 Admissions Open — Branch 6

🥋🔥 آپ کے بچے کا مستقبل صرف پڑھائی نہیں، صحت، اعتماد اور ڈسپلن بھی مانگتا ہے👌🥋

آج ہی اپنے بچوں اور بچیوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنائیں! ❤️

28/08/2026

Boxing time.🥊
POF karate & boxing club Wah cantt

Address

Wah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wah Karate & Boxing Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category