رند قومی اتحاد رحیم یار خان

رند قومی اتحاد  رحیم یار خان This page is about of Great Nation Rind Baloch In all over The World ...
Any Rind Brother can help.

إِنَّا ِلِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون○‏سابق تحصیل ناظم خانپور حاجی محمد مراد خان وفات  پا گئےجن کا نماز جنازہ آج شا...
18/08/2026

إِنَّا ِلِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون○
‏سابق تحصیل ناظم خانپور حاجی محمد مراد خان وفات پا گئے
جن کا نماز جنازہ آج شام 5:30 بجے تبلیغی مرکز خانپور میں ادا کیا جائے گا
اللّٰہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین

🇵🇰 جشنِ آزادیِ  مبارک              🇵🇰رند قومی اتحاد، رحیم یار خان کی جانب سے تمام اہل وطن اور بالخصوص ضلع رحیم یار خان ک...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادیِ مبارک
🇵🇰رند قومی اتحاد، رحیم یار خان
کی جانب سے تمام اہل وطن اور بالخصوص ضلع رحیم یار خان کے غیور عوام کو یومِ آزادی پاکستان دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک ہو۔"یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسباں اس کے"آئیں اس تاریخی اور پرمسرت موقع پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ:اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات محنت کریں گے۔باہمی اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔اس دھرتی پاک کی حفاظت اور سرفرازی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور امن کا گہوارہ بنائے رکھے۔ (آمین)
پائیدار عزم،
روشن مستقبل!
پاکستان زندہ باد 🇵🇰رند قومی اتحاد پائندہ باد!

Mir Sardar khan Rind
Sardarzada Mir Bebrak Rind

رند قومی اتحاد رحیم یارخان کے ضلعی آرگنائزر میر فیاض خان رند  نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں رند قومی اتحاد کے سرگرم رہنما ...
05/08/2026

رند قومی اتحاد رحیم یارخان کے ضلعی آرگنائزر میر فیاض خان رند نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں رند قومی اتحاد کے سرگرم رہنما اور میر سردار خان رند کے قریبی ساتھی جیکب آباد کے ہمدرد حاجی بچل رند کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی بچل رند ایک مخلص، وفادار اور باکردار شخصیت تھے جنہوں نے رند قومی اتحاد کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان بلکہ رند قومی اتحاد کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ مرحوم نے ہمیشہ اتحاد، بھائی چارے اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی بچل رند کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

چیف آف رند بلوچ قبائل سابق وفاقی و صوبائی وزیر   بلوچستان سردار یار محمد رند کی رند ہاؤس ظاہر پیر ضلع رحیم یار خان آمد ج...
29/06/2026

چیف آف رند بلوچ قبائل سابق وفاقی و صوبائی وزیر بلوچستان سردار یار محمد رند کی رند ہاؤس ظاہر پیر ضلع رحیم یار خان آمد جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد نواز خان رند کے بھائی مرحوم سردار رب نواز خان رند اور ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

صادق آباد:رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے رئیس اجمل ورند کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے ایصال...
29/06/2026

صادق آباد:
رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے رئیس اجمل ورند کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سردارزادہ میر شہک رند بھی موجود تھے۔

اسلام آباد سردار یار محمد رند کی دعوت پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی  سردار رند ہاؤس آمد . اس موقع پر سردار رند کے بڑ...
17/04/2026

اسلام آباد
سردار یار محمد رند کی دعوت پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی سردار رند ہاؤس آمد .
اس موقع پر سردار رند کے بڑے صاحبزادے، چیئرمین رند قومی اتحاد میر سردار خان رند، میر مہمید رند، میر چاکر رند اور رئیس اجمل ورند بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ مہمانوں میں , نوابزادہ میر نعمت زہری ، میر علی حسن زہری اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مہمانوں کی پرتپاک میزبانی کی گئی۔

صدر آصف علی زرداری سے  بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند اور  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی ن...
14/04/2026

صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے آج ایوان صدر میں ملاقات کی۔

صدر سیکرٹریٹ
(میڈیا ونگ)

پریس ریلیز

صدر زرداری نے قومی سیاسی منظر نامے اور بلوچستان کی ترقی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد: 14 اپریل 2026: صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے آج ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی سیاسی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی اور بلوچستان سے متعلق ترقیاتی امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ملاقات کے دوران صوبے کی ترقیاتی ضروریات اور وسیع تر سیاسی تناظر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میر فیاض خان رند

10/04/2026
شبِ برات رحمت اور مغفرت کی بابرکت راتاللہ تعالیٰ اس بابرکت رات کے صدقے تمام امت مسلمہ اور بلخصوص بلوچستان پر اپنا خاص کر...
03/02/2026

شبِ برات
رحمت اور مغفرت کی بابرکت رات

اللہ تعالیٰ اس بابرکت رات کے صدقے تمام امت مسلمہ اور بلخصوص بلوچستان پر اپنا خاص کرم فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

شوران: بلوچستان ڈسٹرکٹ کچھی شوران میں جرگہ منعقد ہوا جس میں رند اور لاشار قبائل کے سربراہانسردار یار محمد رند، سردار جلا...
07/12/2025

شوران:
بلوچستان ڈسٹرکٹ کچھی شوران میں جرگہ منعقد ہوا جس میں رند اور لاشار قبائل کے سربراہان
سردار یار محمد رند، سردار جلال خان لاشاری، سردار ثناء اللہ زہری کے نائب میر صلاح الدین زہری، اقوامِ رند اور اقوامِ لاشار کے معتبریں شریک ہوئے۔ جرگے میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ
مورخہ 4 دسمبر 2025 کو سکلیجی وئیر پر نامعلوم شرپسند مسلح عناصر نے — جو کہ اپنا تعلق کسی تنظیم سے ظاہر کرتے ہیں — آبِ سیاہ کے بند کو دھماکہ خیز مواد سے توڑ کر زمینداران کے زرعی پانی کو بند کردیا۔ نیز زمیندارانِ گاجان اور شوران کے بزرگان مسئلے کو دیکھنے بندِ سکلیجی گئے، وہاں پہلے سے بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے 8 افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

جرگہ میں یہ طے پایا کہ ہم کسی قسم کی زیادتی کو ہرگز برداشت اور قبول نہیں کریں گے۔ ہم ان تنظیموں کے سربراہان کو آگاہ کرتے ہیں کہ مہربانی کرکے وہ اس قسم کے لوگوں کو ہدایت کریں کہ وہ بلوچ قوم کو اس قسم کی تکلیف نہ پہنچائیں، اور خاص طور پر رند، لاشار اور زہری قبیلے کے لوگوں کو مالی اور معاشی طور پر متاثر نہ کریں۔

یہاں تک کہ ٹیکس اور مالی مطالبات کو ہم مسترد کرتے ہیں اور ان تنظیموں کے سربراہان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ان پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں۔ ہم ان کو آگاہ کرتے ہیں کہ نہ بلوچ تاریخ میں ہم نے ٹیکس دیے ہیں اور نہ کسی زورآوری کو برداشت کیا ہے۔ ہم پُرامن قبائل ہیں، امید کرتے ہیں کہ ہمیں قبائل کو تکلیف نہ پہنچائیں۔

Address

Zahir Pir

Telephone

03036720013

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رند قومی اتحاد رحیم یار خان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to رند قومی اتحاد رحیم یار خان:

Shortcuts

Share

Category