08/06/2026
عالم بلوچ ۔ اس کے پاس پچاس سے زائد اونٹ ہیں جن کی قیمت کم از کم دو یا تین کروڑ ہوگی لیکن اس نے کبھی حساب کتاب نہیں کیا ۔ یہ حساب کا آدمی نہیں ۔ ہنس مکھ ' خوش مزاج اور لطیفہ گو ۔ سارا دن اونٹ چراتا ہے ۔ رات کو گندم کی روٹی کے ساتھ اونٹنی کا دودھ پی کے سو رہتا ہے ۔ عالم بلوچ کمال کی گفتگو کرتا ہے ۔ لوک گانےتو ایسے سناتا ہے کہ سماں بندھ جائے ۔ خانہ بدوشی بھی کیا زندگی ہے ۔ اس سے مل کر ایک پرانا سوال کانوں میں گونجتا ہے ۔۔۔۔ زندگی ضرورت کے تحت بسر ہونی چاہیے یا خواہشوں کے تحت ۔
02/06/2026
ایک یادگار تصویر
پرنس آف پاکستان بابر وسیم گجر
ٹائگر آف پاکستان شفیق احمد چشتی
رمضان جانی سنیارہ
25/05/2026
امریکہ میں 1920 میں 18ویں آئینی ترمیم کے تحت شراب کی تیاری، فروخت اور نقل و حمل پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس دور کو "Prohibition Era" کہتے ہیں۔
سیئٹل اور کینیڈا کی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں سمگلنگ بہت عام تھی۔ غیر قانونی شراب بنانے اور بیچنے والوں کو *"بوٹلیگرز" Bootleggers* کہا جاتا تھا۔
"Heifer-Heels" کیا ہیں؟
تصویر میں دکھائے گئے جوتے اصل میں لکڑی کے بنے ہوئے اوزار ہیں جو عام جوتے کے نیچے باندھے جاتے تھے۔ ان کی شکل گائے کے کھُر Hoof کی طرح بنائی گئی تھی۔
انہیں *Heifer-Heels* یا *Cow Shoes* کہا جاتا تھا۔ Heifer کا مطلب ہے کم عمر گائے۔
بوٹلیگرز اکثر رات کو جنگلوں، کھیتوں اور پہاڑی راستوں سے شراب سمگل کرتے تھے۔ پولیس جب ان کا پیچھا کرتی تو زمین پر انسانی قدموں کے نشانات سے انہیں آسانی سے ٹریس کر لیتی تھی۔
اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے انہوں نے یہ جوتے ایجاد کیے۔ ان جوتوں سے چلنے پر زمین پر گائے کے کھُر جیسے نشان بنتے تھے۔ پولیس یہ سمجھتی تھی کہ یہاں سے مویشی گزرے ہیں، انسان نہیں۔ اس طرح بوٹلیگرز ٹریسنگ سے بچ جاتے تھے۔
شئیر لازمی کریں شکریہ
20/05/2026
Ustad ty chela
Gopi ty ekam