Urdu News Cricket 007

Urdu News Cricket 007

20/09/2026

*کالی آندھی کا ہندوستان میں چیلنج! 🇮🇳 vs 🌴*

*انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز - مکمل شیڈول آ گیا!*

اکتوبر میں کرکٹ کا اصل مزہ آنے والا ہے! ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے بھارت پہنچ رہی ہے۔

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ویرات کوہلی اور روہت شرما 2027 ورلڈ کپ تک ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھ پائیں گے؟ کیا یہ سیریز ان کے کیریئر کا فیصلہ کرے گی؟

آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں! 👇

🔥🏏 آسٹریلیا کا دورۂ جنوبی افریقہ 2026 — بڑا مقابلہ، بڑا ایکشن! 🇦🇺🇿🇦آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی...
19/09/2026

🔥🏏 آسٹریلیا کا دورۂ جنوبی افریقہ 2026 — بڑا مقابلہ، بڑا ایکشن! 🇦🇺🇿🇦
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل زبردست سیریز ہونے جا رہی ہے۔ 💥
📅 24 ستمبر سے 31 اکتوبر 2026
🏏 3 ODI • 3 TESTS
⏰ تمام میچز کا مکمل Pakistan Time (PKT) شیڈول پوسٹر میں موجود ہے۔
🔥 2018 کی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سیریز کی یادیں بھی تازہ ہوں گی، اور اب دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی!
👀 آپ کے خیال میں اس سیریز میں کون سی ٹیم زیادہ میچ جیتے گی؟
کمنٹ میں اپنی رائے ضرور بتائیں! 👇
📢
🏏 Cricket South Africa

رضوان کے حوالے سے نئی اپڈیٹ! رپورٹس کے مطابق پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی آن لائن بیٹنگ سے متعلق مبی...
19/09/2026

رضوان کے حوالے سے نئی اپڈیٹ!
رپورٹس کے مطابق پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی آن لائن بیٹنگ سے متعلق مبینہ معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رضوان نے اس معاملے میں آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ تحقیات کے طریقۂ کار سے متعلق رہنمائی لی جا سکے۔ اہم بات یہ ہے کہ ابھی تک ان کے خلاف کسی غلط کام کا حتمی ثبوت سامنے نہیں آیا، اور معاملہ تفتیش کے مرحلے میں ہے۔ آپ کی کیا رائے ہے رضوان کے اس معاملے پر؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ مزید تازہ کرکٹ نیوز کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔

بریکنگ نیوز 🔥بابر اعظم 2019ء کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گےپاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کر...
16/09/2026

بریکنگ نیوز 🔥

بابر اعظم 2019ء کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ہدایات پر قومی کرکٹرز کا عمل جاری ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ٹیسٹ کپتان بابر اعظم تقریباً 6 ڈومیسٹک سیزن کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: بابر اعظم 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میں بابر اعظم او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کا پہلا راؤنڈ ان دنوں جاری ہے جبکہ دوسرا راؤنڈ 18 ستمبر سے شروع ہو گا۔

بابر اعظم وطن واپسی پر تمام معاملات طے کرنے کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کھیلیں گے۔

انہوں نے دسمبر 2019ء میں پاکستان میں آخری فرسٹ کلاس میچ سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو پابند کیا ہوا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی طویل عرصے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ حارث رؤف، فخرز مان اور سلمان علی آغا سمیت کرکٹرز پریزیڈنٹ ٹرافی کھیل رہے ہیں

تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلانانگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی ا...
03/09/2026

تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلش ٹیم کے اسکواڈ سے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو ڈراپ جبکہ سونی بیکر کو شامل کیا گیا ہے۔

میزبان ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان جو روٹ، جوفرا آرچر، اگس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پاپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں گرین کیپ کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

میرٹ کو بحال کرو، پاکستان کرکٹ کو بچاؤ! 🇵🇰سفارش نہیں، صرف کارکردگی!پاکستان کرکٹ کو اب انصاف اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کی ض...
03/09/2026

میرٹ کو بحال کرو، پاکستان کرکٹ کو بچاؤ! 🇵🇰
سفارش نہیں، صرف کارکردگی!

پاکستان کرکٹ کو اب انصاف اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

28/07/2026

Arab

24/06/2026

PTV SPORTS HD
• New working BISS KEY
🛰️Paksat MM1 @38.2°E
📡TP : 3870 H 13333
🔐 BISS KEY : 98FF 76AA EE54 DD00

Address

Dammam

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News Cricket 007 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu News Cricket 007:

Shortcuts

Share

Category