09/05/2026
ٹبی قیصرانی
انشاء اللہ بروز اتوار کنسلٹنٹ ٬ جنرل سرجن و فزیشن ڈاکٹر شعیب اختر میانہ صبح 9تا دن 12 بجے دن عثمان میڈیکل سٹور ٹبی قیصرانی پر مریضوں کا معائنہ کریں گے
نزد : یونین کونسل ٹبی قیصرانی
رابط نمبر :
0334 1616350
03187436350
24/12/2025
تونسہ بار میں الیکشن کی گہما گہمی شروع
تونسہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی گہما گہمی باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں سینئر سیاسی و قانونی شخصیات پر مشتمل سردار خالد خان سکھانی گروپ، ملک ظفر اقبال گروپ اور سردار عمران خان نتکانی گروپ نے باہمی مشاورت سے اپنے متفقہ امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کے مطابق
اشتیاق احمد خان لاشاری صدر،
ملک فاروق امام جنرل سیکرٹری،
ملک صابر حسین اعوان نائب صدر
کے عہدوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔
اس موقع پر وکلاء برادری میں خاصی جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ متفقہ امیدواروں کے اس فیصلے کو بار میں اتحاد، استحکام اور مثبت سیاست کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ مشترکہ امیدواروں کا انتخاب بار کے مسائل کے حل اور ادارے کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا۔
01/11/2025
5 نومبر سے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان
ساتھ ہی جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں ٹھنڈی 🥶🥶
ہوائیں 🌬️🌬️
چلنے کا امکان
31/10/2025
لیہ میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
لیہ میں پولیس کے اپنے ہی اہلکار نے قانون شکنی کر ڈالی۔ ہیڈ کانسٹیبل عرفان پولیس لائن سے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث نکلا۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب، ملزم کی نشاندہی کرنے والے پولیس اہلکار طاہر کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔