Pakistan Cricket Today

Directions

Pakistan Cricket Today DM for promotion and queries.

آج صاحب زادہ فرحان کو اکیلے لڑتا دیکھا تو بابر اعظم کی یاد آگئی۔۔۔بابر اعظم بھی اپنی کپتانی میں ایسے ہی اکیلا کھڑا رہتا ...
13/10/2026

آج صاحب زادہ فرحان کو اکیلے لڑتا دیکھا تو بابر اعظم کی یاد آگئی۔۔۔

بابر اعظم بھی اپنی کپتانی میں ایسے ہی اکیلا کھڑا رہتا تھا اور دوسرے اینڈ سے سب آتے اور واپس چلے جاتے تھے۔

پچھلے 2 میچز میں صاحب زادہ فرحان کے ساتھ معاذ صداقت اچھا کھیلا تو پاکستان دونوں میچز آرام سے جیتا لیکن آج صرف فرحان اچھا کھیلا جو ناکافی ثابت ہوا۔

پاکستان ٹیم کا مسلہ یہی ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی جو فارم میں ہوتا ہے سارا دارومدار اسی پر ڈال دیتے ہیں باقی کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں جیسے چوڑیاں ہوں۔

اب بابر اعظم کے مخالفین کو سمجھ آئے گی کہ بابر اعظم بیچارہ ہمیشہ اکیلا ہی لڑتا تھا کوئی ساتھ دینے والا نہیں ہوتا تھا آج وہی سین صاحبزداہ فرحان کے ساتھ بھی ہوا۔

ویسے دوستو آپ میں سے کس کس کو لگتا ہے کہ کرکٹ ایک کھلاڑی کے بس کی بات نہیں بلکہ پوری ٹیم ایفرٹ ہونی چاہیے؟

لگتا ہے شاہین آفریدی نے بھی ٹیم میں آنے کے لیے عمر اکمل والا راستہ اپنا لیا ہے۔اب شاہین آفریدی اس بندے سے مل رہا ہے جو پ...
13/10/2026

لگتا ہے شاہین آفریدی نے بھی ٹیم میں آنے کے لیے عمر اکمل والا راستہ اپنا لیا ہے۔

اب شاہین آفریدی اس بندے سے مل رہا ہے جو پاکستان میں شاید سب سے زیادہ نا پسند کیا جانے والا بندہ ہے۔

شاہین آفریدی کی پرفارمینس جیسی بھی ہو وہ پاکستان ٹیم کا کھلاڑی ہے اس وجہ سے لوگ اس کا احترام کرتے ہیں لیکن دوسرے بندے کی کوئی عزت نہیں کرتا اس لیے شاہین آفریدی کو ان لوگوں سے دور رہنا چاہیے۔

ویسے دوستو آپ کی کیا رائے ہے شاہین آفریدی نے اس بندے سے کیوں ملاقات کی ہوگی کیا شاہین آفریدی کو کسی عہدے کی لالچ ہے یا یہ ایک نارمل ملاقات تھی؟

ماشاءاللہ معاذ صداقت زبردست بیٹنگ کی اور پاکستان کو ایک اچھا ٹوٹل دے دیا۔معاذ صداقت سینچری نہ کر پائے لیکن ان کے 96 رنز ...
11/10/2026

ماشاءاللہ معاذ صداقت زبردست بیٹنگ کی اور پاکستان کو ایک اچھا ٹوٹل دے دیا۔

معاذ صداقت سینچری نہ کر پائے لیکن ان کے 96 رنز بھی کسی سینچری سے کم نہیں۔

اگر آج فخر زمان اور صاحبزداہ فرحان نے پاور پلے ضائع نہ کیا ہوتا اور غیر ضروری ڈاٹ بالز نہ کھیلی ہوتی تو آج پاکستان نے 250 لازمی کر لینے تھے۔

ویسے دوستو آپ معاذ صداقت کی بیٹنگ کو 10 میں سے کتنے نمبرز دیں گے؟

کہاں ہے انٹینٹ کہاں ہے ماڈرن ڈے کرکٹ؟؟؟صاحبزداہ فرحان جنہوں نے آج 31 گیندوں پر ففٹی بنائی پچھلے میچ میں بھی سلو کھیلے یہ...
11/10/2026

کہاں ہے انٹینٹ کہاں ہے ماڈرن ڈے کرکٹ؟؟؟

صاحبزداہ فرحان جنہوں نے آج 31 گیندوں پر ففٹی بنائی پچھلے میچ میں بھی سلو کھیلے یہ سب تو بابر اور رضوان بھی بڑے آرام سے کرتے تھے پھر انہیں کیوں باہر کیا گیا۔

صاحبزداہ فرحان حد سے زیادہ ڈاٹ بالز کھیلتا ہے آج بھی پاور پلے میں بغیر کسی وکٹ کے صرف 50 رنز بنائے تو ماڈرن ڈے کرکٹ کدھر گئی؟؟

ٹھیک ہے سری لنکا جیسی کمزور ٹیم کو آپ یہ سیریز ہرا دو گے لیکن کل کو کسی بڑی ٹیم سے میچ پڑا تو ایسے گراؤنڈ میں آپ 170 یا 180 کا ٹارگٹ دیں گے تو 15 اوورز میں چیز ہوں گے۔

میرے خیال میں اس بیٹنگ وکٹ پر کم از کم 220 یا 230 سکور تو ہونا چاہیے ویسے دوستو آپ کی کیا رائے ہے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔۔

بھائی فخر زمان آخر کب ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں پرفارم کرے گا؟ون ڈے ریکارڈ کو ایک سائیڈ رکھ کر بتائیں فخر زمان کا ٹی ٹوینٹ...
11/10/2026

بھائی فخر زمان آخر کب ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں پرفارم کرے گا؟

ون ڈے ریکارڈ کو ایک سائیڈ رکھ کر بتائیں فخر زمان کا ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں آج تک کیا کارنامہ ہے؟ فخر زمان کی وجہ سے معاذ صداقت کو اوپنر نہیں لایا جاتا پھر بھی فخر زمان کی پرفارمینس نہیں ہو رہی۔

اب فخر زمان پر کوئی بندہ بات نہیں کرتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ فخر زمان موقع سے فایدہ نہیں اٹھا پا رہا۔

ویسے دوستو آپ کی کیا رائے ہے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیں ۔۔۔

پاکستان میچ جیت گیا اچھی بات ہے لیکن اس کا کیا کرنا ہے؟سفیان مقیم جو ہر حال میں ٹی ٹوینٹی پلیئنگ الیون کے مستحق ہیں انہی...
09/10/2026

پاکستان میچ جیت گیا اچھی بات ہے لیکن اس کا کیا کرنا ہے؟

سفیان مقیم جو ہر حال میں ٹی ٹوینٹی پلیئنگ الیون کے مستحق ہیں انہیں باہر کر کے شاداب کو فٹ کرنا سراسر نا انصافی ہے۔

جب ٹیم میں ابرار احمد ہے تو دوسرا لیگ اسپنر کھیلانا صرف بے وقوفی ہے اور اگر کسی کو شاداب خان آل راؤنڈر لگتا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔

اگر آپ کسی 11 نمبر کے کھلاڑی کو بھی مڈل آرڈر میں مسلسل بیٹنگ دیں تو وہ بھی 10 میں سے ایک دو میچز میں رنز کر لے گا جس طرح شاداب خان 10 میں سے ایک میچ میں رنز کر کے خود کو آل راؤنڈر ثابت کر لیتا ہے۔

شاداب خان نے باؤلنگ میں بھی 3 اوورز میں 33 رنز کھائے جو آج کے سب سے مہنگے باؤلر بھی ثابت ہوئے اور بیٹنگ میں زیرو رنز۔

ویسے دوستو آپ کی کیا رائے ہے کیا آپ شاداب خان کو آل راؤنڈر مانتے ہیں اور کیا اس کی سفیان مقیم کے آگے جگہ بنتی ہے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔۔

ماشاءاللہ معاذ صداقت نے اپنی عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف بھی زبردست ففٹی بنا ڈالی۔معاذ صداقت ماشاءاللہ ...
09/10/2026

ماشاءاللہ معاذ صداقت نے اپنی عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف بھی زبردست ففٹی بنا ڈالی۔

معاذ صداقت ماشاءاللہ بہت اچھا ٹیلنٹ ہے اور زبردست بیٹنگ کرتا ہے اس کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مزہ آتا ہے۔

ویسے دوستو آپ آج معاذ صداقت کی بیٹنگ کو 10 میں سے کتنے نمبرز دیں گے؟

بھائی انڈیا سے تو پچھلے کئی سالوں سے کئی میچز ہار چکے ہیں چاہے پاکستان کے بڑے نام بھی کھیلے ہوں تب بھی ذلت آمیز شکست ہی ...
03/10/2026

بھائی انڈیا سے تو پچھلے کئی سالوں سے کئی میچز ہار چکے ہیں چاہے پاکستان کے بڑے نام بھی کھیلے ہوں تب بھی ذلت آمیز شکست ہی ہوئی ہے۔

شکست آج بھی ہوئی ہے لیکن آج آخری اوور تک پاکستان مقابلہ میں رہا اور حسن نواز آخر تک اکیلا مقابلہ کرتا رہا یہی چیز ہے پاکستان کرکٹ سے جو ہمیں چاہیے۔

سامنے انڈیا کی بہترین ٹی ٹوینٹی ٹیم اور اس طرف پاکستان کا نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ تو اس کے باوجود پاکستان آخری اوور تک گیم کو لے کر گیا ماننی تو پڑے گی۔

ویسے آج کئی میچز کے بعد انڈیا کے کھلاڑی باؤلنگ میں پاکستان کے بلے باز حسن نواز کے سامنے پریشر میں نظر آئے ورنہ پچھلے کئی پاکستان انڈیا میچز میں انڈیا کے کھلاڑی مذاق مذاق میں پاکستان سے میچ جیت جاتے تھے۔

ویسے دوستو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔۔

یہ تصویر دیکھ کر دکھ ہوا۔۔۔یہاں تصویر میں صاحب زادہ فرحان حسرت بھری نگاہوں سے انڈیا کے کھلاڑیوں کو دیکھ رہا ہے جو اس سے ...
03/10/2026

یہ تصویر دیکھ کر دکھ ہوا۔۔۔

یہاں تصویر میں صاحب زادہ فرحان حسرت بھری نگاہوں سے انڈیا کے کھلاڑیوں کو دیکھ رہا ہے جو اس سے اوپر کھڑے ہیں لیکن یہ دراصل صاحب زادہ فرحان نہیں بلکہ پاکستان انڈیا کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔

آج انڈیا پر میدان میں پاکستان پر بھاری ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ پاکستان میں میرٹ پر فیصلے نہ ہونا ہے۔

آج آپ پاکستان کرکٹ بورڈ سے چیئرمین سے آخری بندے تک دیکھیں 90 فیصد لوگ آپ کو میرٹ پر نہیں ملیں گے تو پھر ہم کیسے گولڈ میڈل کی امید رکھ سکتے ہیں۔

ویسے دوستو آپ بھی اپنی رائے ضرور دیں کیا پاکستان ٹیم میں اگر میرٹ ہوتا تو آج پاکستان انڈیا سے اوپر کھڑا ہوتا یا نہیں؟

ثقلین مشتاق ایک بار پھر پاکستان ٹیم پر برس پڑے۔۔۔ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ ایشن گیمز میں پاکستان کی شکست کی وجہ شاداب خان ...
03/10/2026

ثقلین مشتاق ایک بار پھر پاکستان ٹیم پر برس پڑے۔۔۔

ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ ایشن گیمز میں پاکستان کی شکست کی وجہ شاداب خان کے بغیر کھیلنا ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ شاداب خان کو پاکستان ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے لیکن اسے ٹیم میں بھی نہیں رکھا گیا اور اسی وجہ سے پاکستان انڈیا سے میچ ہار گیا۔

ویسے دوستو ثقلین مشتاق کے اس بیان سے آپ اتفاق کرتے ہیں یا نہیں کمینٹ سیکشن میں اپنی رائے ضرور دیں۔۔۔

Address

Jeddah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Cricket Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category