Expatries.com.sa

Expatries.com.sa

Share

Just upload what u want to sell today or just one thing u see what about for buying.. its simples.....if needed anything in one click.keep searching of all

23/12/2025

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ الاحزاب آیت 24

بسم اللہ الرحمن الرحیم

لِّیَجۡزِیَ اللّٰہُ الصّٰدِقِیۡنَ بِصِدۡقِهِمۡ وَ یُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ اِنۡ شَآءَ اَوۡ یَتُوۡبَ عَلَیۡهِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا

( یہ واقعہ اس لیے ہوا ) تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا انعام دے اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب دے یا ان کی توبہ قبول کرلے اللہ یقینا بہت بخشنے والا بڑا مہربان ھے

صحیح بخاری ( 4522 ) جلدنمبر 4

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا اکثر کیا کرتے تھے

اللھم ربنا اتنا فی الدنیا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار

ترجمہ ۔
اے اللہ اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بہتری عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے نجات دے

19/12/2025

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ الاحزاب آیت 20

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یَحۡسَبُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ لَمۡ یَذۡهَبُوۡا ۚ وَ اِنۡ یَّاۡتِ الۡاَحۡزَابُ یَوَدُّوۡا لَوۡ اَنَّهُمۡ هَادُوۡنَ فِی الۡاَعۡرَابِ یَسۡاَلُوۡنَ عَنۡ اَنۡۢبَآئِکُمۡ ؕ وَ لَوۡ کَانُوۡا فِیۡکُمۡ مَّا قٰتَلُوۡۤا اِلَّا قَلِیۡلًا

وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ( دشمنوں کے ) لشکر ابھی گئے نہیں ہیں اور اگر وہ لشکر ( دوبارہ ) آجائیں تو ان کی خواہش یہ ہوگی کہ وہ دیہات میں جاکر رہیں ( اور وہیں بیٹھے ہوئے ) تمہاری خبریں معلوم کرتے رہیں اور اگر تمہارے درمیان رہے بھی تو لڑائی میں تھوڑا ہی حصہ لیں گے

صحیح بخاری ( 4482 ) جلدنمبر 4

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اللہ تعالی کا ارشاد ھے کہ ابن آدم نے مجھے جھٹلایا ھے اور مجھے گالی دی ھے حالانکہ یہ اس کو زیب نہیں دیتا اس کا مجھے جھٹلانا یہ ھے کہ اس کے خیال کے مطابق میں اسے قیامت کے دن اصلی حالت میں نہیں اٹھا سکتا اور اس کا مجھے گالی دینا یہ ھے کہ وہ میرے لیے اولاد تجویز کرتا ھے حالانکہ میری ذات اس سے پاک ھے کہ میں اپنے لیے بیوی یا اولاد بناؤں

08/12/2025

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ الاحزاب 04

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مَا جَعَلَ اللّٰہُ لِرَجُلٍ مِّنۡ قَلۡبَیۡنِ فِیۡ جَوۡفِہٖ ۚ وَ مَا جَعَلَ اَزۡوَاجَکُمُ الّٰٓـِٔىۡ تُظٰهِرُوۡنَ مِنۡهُنَّ اُمَّهَتِکُمۡ ۚ وَ مَا جَعَلَ اَدۡعِیَآءَکُمۡ اَبۡنَآءَکُمۡ ؕ ذٰلِکُمۡ قَوۡلُکُمۡ بِاَفۡوَاهِکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَقُوۡلُ الۡحَقَّ وَ هُوَ یَهدِی السَّبِیۡلَ

اللہ نے کسی بھی شخص کے سینے میں دو دل پیدا نہیں کیے اور تم اپنی جن بیویوں کو ماں کی پشت سے تشبیہ دیتے ہو ان کو تمہاری ماں نہیں بنایا اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا قرار دیا ھے یہ تو باتیں ہی باتیں ہیں جو تم اپنے منہ سے کہہ دیتے ہو اور اللہ وہی بات کہتا ھے جو حق ہو اور وہی صحیح راستہ بتلاتا ھے

صحیح بخاری ( 4425 ) جلدنمبر 4

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
وہ قوم کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی جنھوں نے اپنی حکومت کا والی ایک عورت کو بنا لیا ہو

05/12/2025

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ الاحزاب آیت 01

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰہَ وَ لَا تُطِعِ الۡکٰفِرِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ۙ

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ سے ڈرتے رہو اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مانو بیشک اللہ بہت علم والا بڑا حکمت والا ھے

صحیح بخاری ( 4411 ) جلدنمبر 4

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے حجة الوداع کے موقع پر اپنے سر منڈوائے تھے اور کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے اپنے بال کٹوائے تھے

( عمرہ کے موقع پر یا حج کے موقع پر سر منڈوانا زیادہ فضیلت ھے اگر کوئی صرف بال کٹوائے تو وہ بھی جائز ھے جیسا کہ اس حدیث مبارک سے ثابت ھے )

03/12/2025

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 28۔29

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی هَذَا الۡفَتۡحُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ

اور وہ ( کافر لوگ ) یہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ ( قیامت کا ) فیصلہ کب ہوگا

القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 29

قُلۡ یَوۡمَ الۡفَتۡحِ لَا یَنۡفَعُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِیۡمَانُهُمۡ وَ لَا هُمۡ یُنۡظَرُوۡنَ

کہہ دو کہ جس دن فیصلہ ہوگا اس دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی

صحیح بخاری ( 4340 ) جلدنمبر 4

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ایک لشکر کہیں بھیجا اور ایک شخص کو اس لشکر کا سالار مقرر کیا اور حکم دیا کہ اس کی اطاعت کرنی ھے اتفاق سے راستے میں جو امیر مقرر کیا تھا اسے غصہ آ گیا اس نے بولا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمھیں میری اطاعت کا حکم دیا تھا تو سب نے عرض کیا جی ہاں تو اس نے حکم دیا کہ لکڑیاں جمع کرو لوگوں نے لکڑیاں جمع کی تو اس نے حکم دیا کہ ان کو آگ لگا دو تو لوگوں نے لکڑیوں کو آگ لگا دی جب آگ بھڑک اٹھی تو اس نے حکم دیا کہ اب سب اس آگ میں کود جاو کچھ صحابہ کرام نے آگ میں کودنے کا ارادہ بھی کر لیا تو کچھ نے کہا کہ نہیں ہم اس آگ سے بچنے کے لیے تو اسلام قبول کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ہیں لوگ آپس میں بحث کرنے لگے اتنے میں آگ بجھ گئ تو اس سالار کا غصہ بھی ختم ہو گیا جب لشکر واپس اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو لوگوں نے راستے کا واقعہ بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم لوگ اس آگ میں کود جاتے تو قیامت تک اس سے نہ نکل سکتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امیر حکمران کی اطاعت اسی کام میں ضروری ھے جو حکم شریعت کے خلاف نہ ہو

29/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 23۔24
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ فَلَا تَکُنۡ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡ لِّقَآئِہٖ وَ جَعَلۡنٰہُ هُدًی لِّبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ

اور حقیقت یہ ھے کہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی لہذا ( اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ) تم اس کے ملنے کے بارے میں کسی شک میں نہ رہو اور ہم نے اس کتاب کو بنو اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا تھا

القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 24

وَ جَعَلۡنَا مِنۡهُمۡ اَئِمَّۃً یَّهدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا ۟ ؕ وَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یُوۡقِنُوۡنَ

اور ہم نے ان میں سے کچھ لوگوں کو جب انہوں نے صبر کیا ایسے پیشوا بنا دیا جو ہمارے حکم سے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

صحیح بخاری ( 4287 ) جلدنمبر 4

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو بیت اللہ میں چاروں طرف 360 بت تھے انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کی چھڑی سے مارتے جاتے اور فرماتے کہ حق آ گیا باطل مٹ گیا باطل سے نہ پہلے کچھ ہوا ھے اور نہ ہو سکے گا

26/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 19

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ جَنّٰتُ الۡمَاۡوٰی ۫ نُزُلًۢا بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ

چنانچہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے مستقل قیام کے باغات ہیں جو ان کو پہلی مہمانی ہی کے طور پر دے دیے جائیں گے ان اعمال کے صلے میں جو وہ کیا کرتے تھے

صحیح بخاری ( 4202 ) جلدنمبر 4

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اے عبداللہ بن قیس میں نے عرض کیا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں میں حاضر ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کہ میں تجھے ایک کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے خزانہ ھے میں نے عرض کیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہیں ضرور بتائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کلمہ ھے

21/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 13

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَ لَوۡ شِئۡنَا لَاٰتَیۡنَا کُلَّ نَفۡسٍ هُدٰى هَا وَ لٰکِنۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ مِنِّیۡ لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ( پہلے ہی ) اس کی ہدایت دے دیتے لیکن وہ بات جو میری طرف سے کہی گئی تھی طے ہوچکی ھے کہ میں جہنم کو جنات اور انسانوں سب سے ضرور بھر دوں گا

صحیح بخاری ( 4083 ) جلدنمبر 4

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اُحد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ھے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں

15/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 04

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ مَا بَیۡنَهُمَا فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ ؕ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا شَفِیۡعٍ ؕ اَفَلَا تَتَذَکَّرُوۡنَ

اللہ وہ ھے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان ساری چیزوں کو چھ دن میں پیدا کیا پھر اس نے عرش پر استواء فرمایا اس کے سوا نہ تمہارا کوئی رکھوالا ھے نہ کوئی سفارشی کیا پھر بھی تم کسی نصیحت پر دھیان نہیں دیتے

صحیح بخاری ( 3943 ) جلدنمبر 4

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ تشریف لائے تو یہودیوں کو عاشورہ کا روزہ رکھتے ہوئے پایا ان سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ اس دن اللہ تعالی نے موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون پر فتح دی تھی اس لیے اس دن کی تعظیم کے پیش نظر روزہ رکھتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم تمھاری نسبت موسیٰ علیہ السلام کے زیادہ قریب ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بھی اس دن کا روزہ رکھنے کا حکم دیا

( ایک اور حدیث مبارک میں ھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہودیوں اور عیسائیوں کی مخالفت کرو وہ عاشورہ کا ایک روزہ رکھتے ہیں تم دو روزے رکھو تاکہ ان کی مخالفت بھی ہو جائے اور ثواب بھی مل جائے )

12/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ لقمان آیت 33

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمۡ وَ اخۡشَوۡا یَوۡمًا لَّا یَجۡزِیۡ وَالِدٌ عَنۡ وَّلَدِہٖ ۫ وَ لَا مَوۡلُوۡدٌ هُوَ جَازٍ عَنۡ وَّالِدِہٖ شَیۡئًا ؕ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا ٝ وَ لَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ

اے لوگو اپنے پروردگار ( کی ناراضگی ) سے بچو اور ڈرو اس دن سے جب کوئی باپ اپنے بیٹے کے کام نہیں آئے گا اور نہ کسی بیٹے کی یہ مجال ہوگی کہ وہ اپنے باپ کے ذرا بھی کام آجائے یقین جانو کہ اللہ کا وعدہ سچا ھے اس لیے ایسا ہرگز نہ ہونے پائے کہ یہ دنیوی زندگی تمہیں دھوکے میں ڈال دے اور ایسا ہرگز نہ ہونے پائے کہ وہ ( شیطان ) تمہیں اللہ کے معاملے میں دھوکے میں ڈال دے جو سب سے بڑا دھوکا باز ھے

صحیح بخاری ( 3935 ) جلدنمبر 4

اماں جی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ھے کہ
اسلام کے آغاز میں نماز صرف دو رکعت فرض ہوئی تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی تو فرض نماز چار رکعات کر دی گئی البتہ نماز سفر کو سابقہ حالت میں باقی رکھا گیا

06/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ لقمان آیت 26

بسم اللہ الرحمن الرحیم

لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ هُوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ

اللہ ہی کا ھے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ھے بیشک اللہ ہی ھے جو سب سے بے نیاز ھے بذات خود قابل تعریف

صحیح بخاری ( 3851 ) جلدنمبر 4

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر چالیس سال کی عمر میں پہلی وحی نازل ہوئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم 13 سال مکہ مکرمہ میں رہے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کی طرف سے ہجرت کا حکم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت فرمائی اور آپ نے وہاں دس برس قیام فرمایا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی

03/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ لقمان آیت 22

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَ مَنۡ یُّسۡلِمۡ وَجۡهَهُ اِلَی اللّٰہِ وَ هُوَ مُحۡسِنٌ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ عَاقِبَۃُ الۡاُمُوۡرِ

اور جو شخص فرمانبردار بن کر اپنا رخ اللہ کی طرف کردے اور نیک عمل کرنے والا ہو تو اس نے یقینا بڑا مضبوط کنڈا تھام لیا اور تمام کاموں کا آخری انجام اللہ ہی کے حوالے ھے

صحیح بخاری ( 3815 ) جلدنمبر 4

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
حضرت مریم بنت عمران اپنے دور کی عورتوں سے بہتر تھیں اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اس امت میں سب سے افضل ہیں

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Jeddah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Jeddah