PAK RUA TV

PAK RUA TV

Share

Do follow pak rua TV

23/08/2026


شاید دنیا کے ان لوگوں میں سے ہیں جو الیکشن ہارنے کے باوجود چترال کے عوام سے اپنی محبت نہیں ہارتے۔
سینیٹر صاحب جب بھی چترال آتے ہیں تو اپنی استطاعت کے مطابق غریب، نادار اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چاہے وہ سیلاب متاثرین ہوں یا کسی اور مشکل میں مبتلا افراد، ان کا لوگوں کے درمیان جا کر اپنے ہاتھوں سے مدد کرنا قابلِ تحسین عمل ہے۔

لیکن یہاں ایک اہم مسئلہ بھی ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چترال کے بہت سے غریب اور سفید پوش لوگ ایسے ہیں جن کی آواز سینیٹر صاحب تک پہنچ ہی نہیں پاتی۔ اس کی ایک بڑی وجہ شاید ان کی ٹیم کا وہ طریقۂ کار ہے جس میں بعض اوقات صرف انہی لوگوں کی درخواستیں آگے پہنچتی ہیں جو ٹیم کے افراد کو پسند ہوں یا ان کے قریب ہوں۔

میری سینیٹر طلحہ محمود صاحب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو ہدایت کریں کہ ہر غریب، مستحق اور سفید پوش شخص کی آواز بلا تفریق ان تک پہنچائی جائے۔ کیونکہ اصل خدمت تب ہی ہوگی جب مدد ضرورت کی بنیاد پر ہو، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر نہیں۔

ہم طلحہ محمود صاحب کی چترال سے محبت اور عوامی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بس ہماری خواہش ہے کہ چترال کے ہر مستحق انسان تک اس محبت اور مدد کا حق بھی پہنچے۔
Team Talha Mahmood

23/08/2026

پانی کی فراہمی کے لیے اہلِ علاقہ کی اپیل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم سینیٹر جناب طلحہ محمود صاحب!
ہماری عاجزانہ اپیل ہے کہ ہمارے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے۔ ہمارے علاقے میں پینے اور آبپاشی کے لیے پانی بالکل دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگ، مویشی، پرندے اور دیگر حیوانات شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے علاقے تک پائپ لائن کے ذریعے پانی پہنچایا جائے تاکہ ہماری زمینیں دوبارہ قابلِ کاشت ہو سکیں اور انسانوں، مویشیوں اور پرندوں کو بھی پانی کی بنیادی سہولت میسر آ سکے۔
پانی پہنچانے کے لیے درج ذیل میں سے کسی بھی ممکنہ طریقے پر غور کیا جا سکتا ہے:
1۔ دریائے چترال سے سولر سسٹم کے ذریعے پانی مہیا کیا جائے۔
2۔ دریائے چترال سے پائپ لائن کے ذریعے پانی لایا جائے، یا پارپیش (Pyarposh) یا ریشن (Reshun) سے پائپ لائن کے ذریعے پانی ہمارے علاقے تک پہنچایا جائے۔
3۔ پائپ لائن کے ذریعے براہِ راست ہمارے علاقے تک پانی پہنچانے کا منصوبہ بنایا جائے۔
ہمارے علاقے میں تقریباً 70 گھرانے آباد ہیں، جو اس بنیادی سہولت کے منتظر ہیں۔
پانی کی فراہمی سے:
ہماری زمینوں میں صحیح کاشت ممکن ہوگی۔
انسانوں کو پینے کا پانی میسر ہوگا۔
مویشیوں کے لیے پانی دستیاب ہوگا۔
پرندوں اور دیگر حیوانات کو بھی پانی مل سکے گا۔
علاقے کی مجموعی زندگی اور زراعت میں بہتری آئے گی۔
محترم سینیٹر طلحہ محمود صاحب!
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری اس بنیادی ضرورت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہمارے علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا فرمائیں گے۔ آپ کی یہ خدمت ہمارے لیے ایک بہت بڑی نعمت اور احسان ہوگی۔
منجانب:
شاچر، برنس کے عوام
70 گھرانوں کی جانب سے
Deputy Commissioner Lower Chitral
Mubashir Hassan Rumi

22/08/2026

محترم ڈپٹی کمشنر لوئر چترال صاحب❣️
گزشتہ 5 سال سے شاچر برنس میں سب ڈویژن کی اہم سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ یہ صرف برنس کی سڑک نہیں بلکہ لوئر اور اپر چترال کو ملانے والی ایک اہم شاہراہ ہے، جس پر روزانہ بڑی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں۔
اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلسل گرد و غبار کے باعث بچے بیمار ہو رہے ہیں اور کئی بچے باقاعدگی سے اسکول جانے سے بھی قاصر ہیں۔ بزرگوں، خواتین اور عام شہریوں کے لیے بھی سفر کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔
مسلسل اڑنے والی مٹی نے علاقے کی قدرتی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ باغات اور پھلوں پر مٹی کی تہہ جم رہی ہے، جس کے باعث پھل بھی خراب ہو رہے ہیں اور لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس ایک سڑک کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کے لیے ہر طرف مصیبت ہی مصیبت ہے۔
سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ تقریباً 2 کلومیٹر سڑک کو تارکول کیے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے اور آگے اپر چترال کی طرف جانے کا کام جاری رکھنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ سڑک کے کنارے درختوں کی کٹائی باقی ہے، حفاظتی دیواریں اور کلوٹ تعمیر کرنے ہیں وغیرہ۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ درختوں کی کٹائی ہو چکی ہے، لوگوں کی دکانیں بھی سڑک کی تعمیر کے لیے گرائی گئی ہیں اور سڑک تقریباً تارکول کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ صرف ایک کلوٹ اور دو مختصر حفاظتی دیواروں کا کام باقی ہے۔ ان معمولی کاموں کو بنیاد بنا کر 2 کلومیٹر سڑک کو تارکول سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
محترم ڈپٹی کمشنر صاحب! آپ سے پُرزور اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خود موقع کا جائزہ لیں اور متعلقہ NHA حکام اور ٹھیکیدار کو فوری طلب کرکے جواب طلب کریں۔
یہ صرف شاچر برنس کے عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے لوئر اور اپر چترال کو ملانے والی اہم شاہراہ کا مسئلہ ہے۔ آپ کو بھی اسی شاہراہ سے گزرنا پڑتا ہے، اس لیے امید ہے کہ آپ عوام کی اس تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے فوری اور عملی اقدام کریں گے۔
براہِ کرم 2 کلومیٹر کے اس باقی ماندہ حصے کو بھی فوری طور پر تارکول کروایا جائے، تاکہ بچوں کو اسکول جانے میں آسانی ہو، عوام کو گرد و غبار سے نجات ملے اور علاقے کی خوبصورتی اور باغات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
تحریر: سوشل ورکر قاری رحیم الدین ایوبی
Deputy Commissioner Lower Chitral Overseas Chitralis Community - OCC کرم علی سعدی سادہ ترکھویچی

21/08/2026

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع لوئر چترال

موضوع: علاقہ شاجر برنس میں سڑک کو پختہ کرنے کے حوالے سے درخواست

جنابِ عالی

گزارش ہے کہ علاقہ شاجر برنس میں NHA والوں نے تارکول کا کام ادھورا چھوڑ کر اپر چترال کی طرف تارکول بچھانے چلے گئے ہیں۔ حالانکہ یہاں کے لوگوں کو ان کی زمینوں کے پیسے بھی مل چکے ہیں اور لوگوں نے اپنے مکانات اور دکانیں گرا کر اپنا کام مکمل کیا ہے۔

گزشتہ پانچ سال سے ہم گرد و غبار میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اسکول جاتے ہوئے بچے سخت تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ گاڑیوں کے گزرنے سے گرد و غبار کی وجہ سے بچوں میں الرجی اور گلے کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں اور پورا گاؤں مٹی میں اٹا ہوا ہے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ تقریباً ایک کلومیٹر سڑک جو ابھی تک پختہ نہیں ہوئی، اس پر فوری طور پر تارکول بچھانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں، تاکہ اہلِ علاقہ کو گرد و غبار اور بیماریوں سے نجات مل سکے۔

ہم اہلِ علاقہ آپ سے پُرامید ہیں کہ آپ ہماری اس جائز اور بنیادی ضرورت پر فوری توجہ فرمائیں گے۔

والسلام

عارض
اہلیانِ شاجر برنس لوئر چترال

Deputy Commissioner Lower Chitral
@

19/08/2026

پاکستان میں حکمران کہاں ہیں؟

پٹرول مہنگا ڈیزل مہنگا بجلی اور گیس کے بل مہنگے غریب اور متوسط طبقے کی جیب خالی ہوتی جا رہی ہے۔ عوام اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے پریشان ہیں، لیکن حکمرانوں کی توجہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی بحثوں میں الجھانے پر زیادہ نظر آتی ہے۔

کبھی کسی سیاسی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنا کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دی جاتی ہے کبھی کسی سیاسی رہنما کی گرفتاری یا رہائی کو موضوعِ بحث بنا کر عوام کو اسی بحث میں مصروف رکھا جاتا ہے۔

عوام کو سیاسی نعروں سے زیادہ سستی اشیائے ضروریہ روزگار بجلی پٹرول اور ایک باعزت زندگی چاہیے۔

غریب عوام کو ہر بار کسی نئے سیاسی نعرے کے پیچھے لگانے کے بجائے ان کے حقیقی مسائل پر توجہ دی جائے۔
عوام اب صرف وعدے نہیں، عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

18/08/2026



ماشاءاللہ ❤️ سعدی ویلوگ فیس بک پیج کے بارے میں اس بہن نے جس خوبصورت انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا واقعی قابلِ تعریف ہے۔ 🌹

ظاہری سی بات ہے جب کوئی انسان معاشرے کی بہتری اصلاح اور مثبت سوچ کے لیے اچھا کام کرتا ہے تو لوگ اس کی محنت کو سراہتے ہیں اور دل سے تعریف کرتے ہیں۔

میں خود بھی سعدی ویلوگ فیس بک پیج کو لائک کرتا ہوں۔ اس پیج پر خاص طور پر معاشرے کے مختلف مسائل، اصلاحی پہلوؤں اور قابلِ غور موضوعات کے حوالے سے بہت اچھی اور سبق آموز باتیں سننے کو ملتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ سعدی ویلوگ کی اس مثبت کاوش کو مزید کامیاب فرمائے اور انہیں معاشرے میں اچھائی شعور اور اصلاح پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲❤️

اچھا کام کبھی ضائع نہیں جاتا، دیر سے سہی مگر اس کی قدر ضرور ہوتی ہے۔ 🌹

www.bet93955.com 16/08/2026

play and win big! Earn huge amounts and withdraw your money easily through JazzCash and Easypaisa.

इस ऐप को डाउनलोड करें, ₹500 डिपॉज़िट करें और खेलें! बड़ी रकम जीतें और अपना पैसा आसानी से JazzCash और Easypaisa के ज़रिए निकालें।

www.bet93955.com

10/08/2026

📚 آج کتاب بند ہے زندگی کھلی ہے

حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین چترال کے ننھے طلبہ آج متاثرینِ جغور کے درمیان خدمتِ انسانیت میں مصروف ہیں۔

آج ان کے ہاتھوں میں صرف کتابیں نہیں بلکہ احساس ہمدردی اور خدمت کا جذبہ ہے۔
یہ بچے آج کتابوں سے نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کی آنکھوں سے زندگی کا ایک ایسا سبق پڑھ رہے ہیں جو شاید کوئی درسگاہ نہیں سکھا سکتی۔

تعلیم صرف نمبر ڈگری اور کامیابی کا نام نہیں
تعلیم وہ ہے جو انسان کو انسان کے کام آنا سکھائے۔

آج جغور ان بچوں کی کلاس بھی ہے اور امتحان بھی اور خدمت ان کا سب سے خوبصورت سبق۔

اللہ تعالیٰ ان ننھے دلوں میں انسانیت کا چراغ ہمیشہ روشن رکھے اور متاثرینِ جغور کو جلد خوشیاں اور سکون عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

Pak Rua TV | آوازِ انسانیت

08/08/2026



مولانا شمس النبی معاویہ صاحب
بو اعلی ظرف ولا انسان مگر ہیا موژی ہورو دی تنقیدو نشانہ ساوزئے اسونی بو افسوسو مقام

07/08/2026

داخلہ جاری ہے رابطہ کریں ھم سے ااپنے بچوں کی اچھی مستقبل کے لئے

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Jubail?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Jubail