01/06/2026
**شمس سپورٹس چارسدہ — جو نام ہے اعتماد کا**
دوستو! شبقدر سپر لیگ سیزن 1 میں پورے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی دھواں دار اور شاندار بلے بازی سے سب کو متاثر کرنے والے **مہران بنٹو** کے لیے شمس سپورٹس چارسدہ کے مالکان **احمد اللہ** اور **ضیاء اللہ** نے خصوصی طور پر ایک اعلیٰ معیار کا **SSC بیٹ** اسپانسر کیا ہے۔
یہ بیٹ مہران بنٹو کی پسند کے مطابق وزن اور لمبائی میں تیار کیا جائے گا اور جلد ہی انہیں پیش کیا جائے گا۔ یہ اقدام نہ صرف ایک کھلاڑی کی حوصلہ افزائی ہے بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کی ایک خوبصورت مثال بھی ہے۔
شبقدر سپر لیگ سیزن 1 کی پوری آرگنائزنگ کمیٹی شمس سپورٹس چارسدہ، احمد اللہ بھائی اور ضیاء اللہ بھائی کی اس محبت، تعاون اور کھیل دوستی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
اس موقع پر احمد اللہ اور ضیاء اللہ کا کہنا تھا کہ شبقدر سپر لیگ کی تاریخی کامیابی کے بعد وہ بہت جلد **عمر خان، علی رضا اور منصور اقبال** کے ساتھ مل کر شبقدر کی سرزمین پر ایک بڑا **آل پاکستان اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ** اسپانسر کرنے جا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار، عزت اور کھیلوں کی خدمت میں مزید برکت عطا فرمائے۔
**جیو شمس سپورٹس چارسدہ!
جیو شبقدر کرکٹ!**
01/06/2026
عطاء اللہ پشاور 🔥
برینڈ آف اضاخیل ❤️
دوستی صرف لفظوں سے نہیں، بلکہ وقت آنے پر ساتھ دینے سے ثابت ہوتی ہے۔
عطاء اللہ پشاور نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر ایچ سی سی آر آفیشل معاذ خان کے ساتھ اپنی محبت اور سپورٹ کا ثبوت دیتے ہوئے
شبقدر سپر لیگ سیزن 1 میں شاندار ورک پر 3 ہزار نقد کیش دے کر حوصلہ افزائی کی۔
ایسے مخلص اور محبت کرنے والے دوست بہت کم ملتے ہیں 🤝
دل سے شکریہ، محبتوں کا مقروض ❤️🔥
01/06/2026
سمیع لفٹی
ہارے ہوئے لشکر کا جیتا ہوا سکندر 🔥🏏
مندنی گراؤنڈ پر 70 پلس شاندار اننگ کھیل کر 90 رنز سکور بورڈ پر سجا دیے۔ اگرچہ اپنی ٹیم کو پول ٹاپ نہ کرواسکے، لیکن اپنی دھواں دار بیٹنگ سے یہ ثابت کردیا کہ چارسدہ کا یہ لفٹی بلے باز آنے والے وقت کا سپر اسٹار ہے۔ 💯👑
ہر طرف صرف سمیع لفٹی کے چرچے
01/06/2026
Love You HCCR Family ❤️
جب بھی HCCR Official پر ویورز کی اناؤنسمنٹ آتی ہے تو ہمارے تمام دوست بھرپور محبت اور سپورٹ دیتے ہیں۔
آپ سب دوستوں کی محبت، اعتماد اور سپورٹ کی وجہ سے ہمارے ویورز اور فالورز دن بدن بڑھ رہے ہیں، جس پر ہمیں بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے۔
یہ سب کچھ آپ لوگوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔
اللہ پاک آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے۔
Love You All HCCR Family ❤️🔥
01/06/2026
Coming big evnt inshallah
01/06/2026
عطاء اللہ مردان
شبقدر سپر لیگ سیزن 1 میں اپنے پکے یارانے اور دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے ارگنائزر کمیٹی کے ساتھ 30 ہزار نقد کیش حوصلہ افزائی کے طور پر پیش کردیئے۔
اس کے ساتھ ساتھ براڈ کاسٹر کیلئے بھی 5 ہزار نقد کیش حوصلہ افزائی دی۔
آپ کی اس محبت، سپورٹ اور کھیل دوستی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جیو عطاء اللہ مردان ❤️🏏
01/06/2026
حاجی محمد عالم صافی
آنر آف HCCR
شبقدر سپر لیگ سیزن 1 میں اپنے پکے یارانے اور کھیل دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے ارگنائزر کمیٹی کی شاندار حوصلہ افزائی کی۔
ٹورنامنٹ کے لیے 10 ہزار نقد کیش جبکہ براڈ کاسٹر ٹیم کے لیے 5 ہزار نقد انعام کا اعلان کرکے سب کے دل جیت لیے۔
ایسے سپورٹرز ہی نوجوان کھلاڑیوں اور لوکل کرکٹ کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔
جیو حاجی محمد عالم صافی صاحب
01/06/2026
امداد اتمانزئی
اونر آف اتمانزئی سٹار کرکٹ کلب
شبقدر سپر لیگ سیزن 1 میں ارگنائزر کمیٹی کے ساتھ 20 ہزار روپے نقد کیش تعاون کرکے کھیل اور نوجوان ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
آپ کی سپورٹ اور محبت قابلِ ستائش ہے۔
ویل ڈن، جیو اتمانزئی سٹار کرکٹ کلب! 👏🏏
01/06/2026
عرفان لفٹی ایک مرتبہ پھر پاکستان چھوڑ کر Saudi Arabia روانہ ہو رہے ہیں۔
اللہ پاک ان کے سفر کو محفوظ بنائے، روزگار اور زندگی میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
اپنوں سے دوری مشکل ضرور ہوتی ہے، لیکن محنت کرنے والے لوگ ہی اپنے خواب پورے کرتے ہیں۔
شبقدر کے لوگوں کی دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔