06/09/2026
🚨 فخر زمان کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر شاندار اور ایماندارانہ جواب ❤️🇵🇰
سلمان بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فخر زمان نے ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی جو ہر کرکٹر کے لیے مثال بن سکتی ہے فخر زمان کے مطابق انہوں نے پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ میچز کھیلے، بعد میں کوچز کی طرف سے بھی انہیں ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کا کہا گیا، لیکن ان کا ماننا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ان سے زیادہ محنتی اور ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے زیادہ طویل عرصے تک کھیل سکتے ہیں فخر نے کہا کہ جب انہیں لگتا ہے کہ کوئی دوسرا کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں ان سے بہتر ہے تو وہ اس کا حق کیوں ماریں؟ اگر ون ڈے کرکٹ میں وہ بہتر ہیں تو وہاں پاکستان کے لیے کھیلیں گے، لیکن ٹیسٹ میں جس کھلاڑی کا حق بنتا ہے، اسے موقع ملنا چاہیے۔ 🇵🇰❤️
ایسی سوچ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ 👏💯
06/09/2026
🚨🔥 55 رنز پر آل آؤٹ! پاکستان ویمنز ٹیم پر بڑا سوالیہ نشان!
پاکستان ویمنز ٹیم بھارت کے خلاف صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد ٹیم کی بیٹنگ اور کوچنگ پر شدید سوالات اٹھنے لگے جب مسئلہ بیٹنگ کا ہو تو بیٹنگ کوچ کہاں ہےٹیم کی بیٹنگ مسلسل مشکلات کا شکار ہے، بیٹرز رنز بنانے میں ناکام ہیں، اور ایسے میں کرکٹ حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کے لیے ماہر بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے یا نہیں
مزید حیران کن بات یہ ہے کہ 55 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد وہاب ریاض نے ٹیم کو اب بھی ایشیا کپ کی بہترین ٹیم قرار دیا، جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے🔥
06/09/2026
🚨🏏 میتھیو ہیڈن کا پاکستان کرکٹ پر بڑا تبصرہ
پاکستان کا اصل مسئلہ ٹیلنٹ نہیں، استحکام ہے
آسٹریلوی لیجنڈ میتھیو ہیڈن کے مطابق پاکستان میں قدرتی کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، لیکن مسلسل دباؤ، افراتفری، غیر یقینی صورتحال اور نظام میں بار بار تبدیلیاں کھلاڑیوں کو اپنی مکمل صلاحیت کے اظہار سے روکتی ہیں
ہیڈن کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم کو اعتماد، تسلسل اور آزادی کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ماحول مل جائے تو یہ ٹیم دنیا کی کسی بھی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت صرف ایک مستحکم نظام کی ہے💚🏏
05/09/2026
🚨🏏 پاپا کی پریوں کا پھر بُرا حال 😅🇮🇳
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان ویمنز کی بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ پاکستانی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ایسی بکھری کہ پوری ٹیم صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی 😳
05/09/2026
محبت ہاری یا مقصد جیت گیا 💔⛓️
تہاڑ جیل کی تاریک دیواروں کے پیچھے سے آنے والی ایک سدا نے پکارنے والوں کو خاموش کر دیا میرا انتظار چھوڑ دو اور مجھے پھانسی دے دو یہ صرف ایک جملہ نہیں، بلکہ اس شخص کا آخری فیصلہ ہے جس نے اپنے نظریات کی قیمت اپنی زندگی اور محبت سے ادا کی ہےانتظار کی سولی سے آزادی اپنی اہلیہ مشعال ملک کو علیحدگی کا پیغام دینا کسی نفرت کا نتیجہ نہیں، بلکہ اس درد کا احساس ہے جو وہ نہیں چاہتے کہ ان کا ہم سفر تمام عمر سہتا رہے۔
ناقابلِ تسخیر عزم جہاں لوگ اپنے مقصد پر سودا کر لیتے ہیں، وہاں یاسین ملک نے موت کا انتخاب کر کے ثابت کیا کہ کچھ نظریات زندگی سے بھی بڑے ہوتے ہیں یہ کہانی صرف سیاست کی نہیں، یہ داستان ہے بے لوث ایثار، لامتناہی صبر اور ایک ایسے عزم کی جسے قید کی سلاخیں بھی نہ توڑ سکیں
👉 کیا مقصد کی خاطر اپنی سب سے پیاری چیز قربان کر دینا ہی سچی محبت ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔** 💬👇
05/09/2026
🚨 قومی کرکٹر اعزاز چیمہ کو سالگرہ کی مبارکباد
انٹرنیشنل کرکٹ میں 51 وکٹیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 572 وکٹیں ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچ کی حیثیت سے خدمات جاری 2012 ایشیا کپ فائنل کا وہ یادگار آخری اوور اعزاز چیمہ نے بنگلہ دیش کے خلاف فائنل کے آخری اوور میں شاندار بولنگ کرکے پاکستان کو سنسنی خیز فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور قومی ٹیم نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 👏🇵🇰
ہیپی برتھ ڈے اعزاز چیمہ
🇵🇰 پاکستان کرکٹ کا ایک یادگار نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ❤️
05/09/2026
🚨 جس کی پاکستان کرکٹ میں قدر نہ ہوئی، دنیا اس کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے لگی! 🇵🇰🔥
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر اور کوچ عمر گل کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عمر گل سے رابطہ کرلیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ تک عمر گل کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر گل کو عہدے سے ہٹائے جانے کے اگلے ہی روز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ان سے رابطہ کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بھی عمر گل کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا، جس کے بعد بنگلہ دیش بورڈ نے انہیں فاسٹ بولنگ کوچ بنانے پر غور کیا عمر گل اس سے قبل افغانستان کی ٹیم کے ساتھ بھی فاسٹ بولنگ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ آسٹریلیا سے پروفیشنل کوچنگ کے مختلف کورسز بھی مکمل کر چکے ہیں۔🔥 💚🏏
05/09/2026
🚨 صدیاں گزر جائیں گی، مگر پاکستان کو عبدالرزاق جیسا دلیر آل راؤنڈرز دوبارہ نہیں ملیے گا 🇵🇰🔥
لیجنڈز آتے ہیں، تاریخ بناتے ہیں اور ہمیشہ یاد رہتے ہیں 🇵🇰💚
05/09/2026
🚨 پاکستان نے شاید ایک اور قیمتی ہیرا کھو دیا 💔🇵🇰🇺🇸
پاکستانی نژاد حسن خان نے سی پی ایل میں صرف 29 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے کے ساتھ گیند سے بھی شاندار کارکردگی دکھائی پی ایس ایل میں بھی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے اپنی ٹیم کو اہم کامیابیاں دلانے والے حسن خان آج یو ایس اے کرکٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 🇺🇸🏏🔥👏
💔 سوال یہ ہے: کیا پاکستان نے اپنے اس ٹیلنٹ کو پہچاننے میں دیر کر دی؟
🏏🔥