Yasmin Sahar
I'm Yoga instructor, palmiest and astrologist. You can ask me related questions about yoga and your Stars.
14/05/2026
(کالام سوات)
چند دنوں سے ایک واقعے نے بہت زیادہ بحث کو جنم دیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے بات ایک واقعے سے نکل کر پنجاب اور پختون بھائیوں کے درمیان بحث تک جا پہنچی۔ دل سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ نہ میرا مقصد کسی علاقے کی بدنامی تھا اور نہ ہی کسی قوم کی دل آزاری۔
میں نے ہمیشہ سوات کو
پروموٹ کیا اگر آج میں نے آواز اٹھائی ہے تو کوئی غلط نہیں کیا
کسی سیاح کے ساتھ غلط ہوا تو اس کے خلاف آواز اٹھانا ضروری تھا، کیونکہ خاموشی کبھی مسئلے کا حل نہیں بنتی۔ لیکن آج مجھے کالام کے بہت سے مقامی لوگوں اور جیپ ڈرائیور بھائیوں کے واٹس ایپ پر
پیغامات ملے، جنہوں نے یاد دلایا کہ مشکل وقتوں میں انہوں نے سیاحوں کا ساتھ دیا، حادثات میں لوگوں کی جانیں بچائیں، سیلاب میں اپنے گھر اور اپنے دروازے کھولے۔ یہ حقیقت بھی اپنی جگہ موجود ہے۔
اسی طرح یہ بھی حقیقت ہے کہ پنجاب میں ہمارے پختون بھائی سالوں سے رہ رہے ہیں، کاروبار کر رہے ہیں، روزگار کما رہے ہیں اور عزت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔
اس لیے میری سب سے درخواست ہے کہ چند لوگوں کی غلطی کو پوری قوم، پورے علاقے یا پورے شہر سے نہ جوڑا جائے۔ نفرت بہت آسانی سے پھیلتی ہے، لیکن محبت اور اعتماد بنانے میں وقت لگتا ہے۔
غلطی جہاں ہوئی وہاں اصلاح ہونی چاہیے، مگر رشتے ٹوٹنے نہیں چاہئیں۔ محبت رہے گی تو سیاحت بھی رہے گی، روزگار بھی رہے گا اور دل بھی جڑے رہیں گے۔ ❤️
#کالام #سوات
#پنجاب
#اسلام آباد
13/05/2026
میری گزشتہ پوسٹ کا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ پورے کالام یا سوات کے لوگوں کو برا کہا جائے۔
اگر کسی کو میری بات سے دل آزاری ہوئی ہو تو میں وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میرا مؤقف صرف اُس ناخوشگوار واقعے کے خلاف تھا جو چند افراد اور سیاحوں کے درمیان پیش آیا۔
الحمدللہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ متعلقہ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
کالام، سوات اور وہاں کے لوگ اپنی مہمان نوازی، محبت اور خوبصورتی کی وجہ سے پورے پاکستان میں پہچانے جاتے ہیں۔ چند لوگوں کی غلطی کی وجہ سے پورے علاقے یا پوری قوم کو موردِ الزام ٹھہرانا درست نہیں۔
ہم سب پاکستان کے شہری ہیں، اور سیاحت محبت، عزت اور برداشت سے ہی خوبصورت بنتی ہے۔
میری دعا ہے کہ آئندہ کبھی ایسا واقعہ پیش نہ آئے اور سیاح بھی خوشی کے ساتھ جائیں اور مقامی لوگوں کا روزگار بھی عزت کے ساتھ چلتا رہے۔
محبتیں بانٹیں، نفرتیں نہیں۔
#سوات
#کالام
12/05/2026
کالام اور سوات صرف وہاں کے چند جیپ مالکان کی جاگیر نہیں، یہ پورے پاکستان خصوصاً ہم پنجاب والوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا وہاں کے مقامی لوگوں کا۔
ہم اپنے بچوں کو لے کر، لاکھوں روپے خرچ کر کے، محبت اور اعتماد کے ساتھ سوات جاتے ہیں، وہاں کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں سراہتے ہیں، اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی سوات کی سیر کا مشورہ دیتے ہیں۔ مگر افسوس کہ اب وہی رویہ سامنے آ رہا ہے جو کبھی مری میں سیاحوں کے ساتھ اختیار کیا گیا تھا۔
اگر کوئی خاندان اپنی گاڑی یا کوسٹر لے کر آیا ہے تو اسے زبردستی روکنا، دباؤ ڈالنا یا یہ کہنا کہ صرف جیپ پر ہی جانا ہوگا، یہ نہ صرف بدتمیزی ہے بلکہ سیاحوں کی تذلیل بھی ہے۔
ہر انسان کی اپنی سہولت، اپنی مجبوری اور اپنی پسند ہوتی ہے۔ ہر بندہ جیپ پر سفر نہیں کر سکتا، اور نہ ہی کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ زبردستی اپنی مرضی مسلط کرے۔
یہ راستے سرکاری ہیں، زمین سرکاری ہے، اور سیاحت پورے ملک کی مشترکہ امانت ہے۔
اگر یہی رویہ رہا، اگر لالچ اور اجارہ داری اسی طرح چلتی رہی، تو یاد رکھیں سیاحت ختم ہوتے دیر نہیں لگتی۔ لوگ وہاں جانا چھوڑ دیتے ہیں، اور نقصان پورے علاقے کو اٹھانا پڑتا ہے۔
ہم حکومتِ خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ٹورازم اتھارٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
سیاحوں کو عزت، تحفظ اور آزادی دی جائے، نہ کہ زبردستی اور دھونس۔
سوات محبت سے آباد ہے، دھونس اور لالچ سے نہیں۔
#سوات
#کالام
السلام علیکم
آج بنا باربی کیو کا پروگرام
اور بمپر آفر ریاض میں موجود افراد کے لئیے
پارٹنرشپ پر کوئی بھی کاروبار سٹارٹ کریں۔ آئیڈیا آپ کا انویسٹمنٹ ہماری
تفصیل ویڈیو میں شکریہ
26/04/2026
آج دل بہت بوجھل ہے
لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آنے والا واقعہ، جہاں ایک ماں نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو ذبح کر دیا—یہ صرف ایک خبر نہیں، بلکہ ہمارے معاشرے کے زوال کی ایک دردناک تصویر ہے۔ ایک ماں، جو محبت اور شفقت کی علامت ہوتی ہے، آخر کیسے اس حد تک پہنچ گئی؟
ہمیں خود سے سوال کرنا ہوگا…کہاں کمی رہ گئی؟ کہاں ہم بھٹک گئے؟
میرے نزدیک اس سب کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔ جب دلوں سے اللہ کا خوف ختم ہو جائے، جب یہ احساس ہی نہ رہے کہ ہر عمل کا حساب دینا ہے، تو انسان کسی بھی حد کو پار کر سکتا ہے۔ دین ہمیں صرف نماز اور روزہ نہیں سکھاتا، بلکہ صبر، برداشت، رحم اور انسانیت بھی سکھاتا ہے۔
ہم اپنے بچوں کو بڑی بڑی ڈگریاں تو دلوا رہے ہیں، مگر ان کے دلوں میں اللہ کی پہچان اور اخلاقیات نہیں ڈال رہے۔ یہی خلا آگے چل کر ایسے خوفناک نتائج کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
اور ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ ہمارے معاشرے میں رشتے بوجھ بن گئے ہیں۔ لوگ معاشرے کے ڈر سے ایسے رشتے نبھاتے رہتے ہیں جن میں نہ محبت ہوتی ہے نہ سکون۔ نتیجہ؟ نفرت، تشدد اور کبھی کبھی ایسے لرزہ خیز جرائم۔
ہمیں بدلنا ہوگا…اپنی سوچ، اپنی ترجیحات، اپنی تربیت۔
اپنے گھروں میں دینی اور اخلاقی تربیت کو عام کریں بچوں کو صرف پڑھائیں نہیں، انسان بنائیں رشتوں میں سچائی اور وقت پر فیصلے کریں اور سب سے بڑھ کر اللہ کا خوف اپنے دلوں میں زندہ کریں
خدارا جاگ جائیں…ورنہ آج جو اچھرہ میں ہوا، کل کسی اور کے گھر میں بھی ہو سکتا ہے۔
اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور ہمارے معاشرے کو ایسے سانحات سے محفوظ رکھے۔ آمین 🤲
لاہور کا موسم اور میرا پسندیدہ گیت۔
کونسی جگہ ہے کمنٹ میں بتائیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Exit 5
Riyadh