15/02/2023
TOMORROW
MATCH NO 4
KARACHI VS ISLAMBAD
5PM
❤❤❤❤❤
Hey every one if you r a sport lover then this is a good page for you ���
15/02/2023
TOMORROW
MATCH NO 4
KARACHI VS ISLAMBAD
5PM
❤❤❤❤❤
15/02/2023
احسان اللہ پی ایس ایل کے بہترین بولر بن گئے
ملتان سلطانز کے نوجوان باؤلر احسان اللہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 4 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔نوجوان باؤلر احسان اللہ پی ایس ایل کیرئر کا چوتھا میچ کھیل رہے ہیں ،احسان اللہ نے مجموعی طور پر 11.2 اوور میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔آج ملتان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے احسان اللہ نے 5 وکٹ گروپ جوائن کر لیا۔
احسان اللہ سے پہلے شاہین آفریدی، شاہین آفریدی، محمد سمیع، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
15/02/2023
پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9 وکٹوں سے شکست دیدی
ریلی روسو کی شاندار بیٹنگ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 سکور پر ڈھیر ہوگئی، ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 13.3 اوورز میں بآسانی حاصل کرلیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ دوسرے اوور کی پہلی گیند پر ہی شان مسعود نوان توشارا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان اور ریلی روسو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کو فتح دلوائی، محمد رضوان نے 34 گیندوں پر 28 رنز جبکہ ریلی روسو نے 3 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملتان سلطانز کیخلاف مارٹن گپٹل اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک نہ چل سکی، مارٹن گپٹل دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر ہی 7 سکور بنا کر سمین گل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
چوتھے اوور کی پہلی گیند پر عبدالواحد 6 گیندوں پر صرف ایک سکور بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 7 گیندوں پر صرف 2 سکور بنا کر احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
جیسن روئے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 27 سکور بنا کر احسان اللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد پہلی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
محمد نواز 18 گیندوں پر 14 سکور بنا کر اسامہ میر کی گیند پر جبکہ عمر اکمل 17 گیندوں پر 11 سکور بنا کر احسان اللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ نسیم شاہ دوسری گیند پر ہی احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
محمد حفیظ 15 گیندوں پر 18 سکورجبکہ محمد حسنین 20 گیندوں پر 22 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان سپرلیگ کے 8ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔
ملتان سلطانزمیں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود ، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر ، کیرون پولارڈ ، خوشدل شاہ ، عقیل حسین ، اسامہ میر ، سمین گل ، عباس آفریدی ، احسان اللہ شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد(کپتان)، مارٹن گپٹل ، جیسن روئے ، عمر اکمل ،افتخار احمد ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، عبدالواحد ، نسیم شاہ ، محمد حسنین ، نوان توشارا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں لاہور قلندرز سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
15/02/2023
’پی ایس ایل میچ کی ٹکٹ کے ساتھ جو بھی یہ کام کرے گا اسے سٹیڈیم داخلہ نہیں ملے گا ‘پی سی بی نے واضح کر دیا
پی ایس ایل سیزن 8کی لاہور اور راولپنڈی میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے ، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی کئی میچز کی ٹکٹیں مکمل بک کر لی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں فائنل کی فضل محمود، ماجد خان، راجہ سمیت مختلف انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت ہو گئی ہیں ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہدایات میں واضح کیا گیاہے کہ ٹکٹ کی آن لائن خریداری کیلئے شناختی کارڈ اور بینک اکاﺅنٹ ہونا لازمی ہے ، 27 فروری اور دو مارچ کو شیڈول میچز کی کم سے کم ٹکٹ 650 روپے مقرر کی گئی ہے ، پلے آف راونڈ کی کم سے کم ایک ہزار اور فائنل کی کم سے کم 1200 روپے رکھی گئی ہے ۔ پی سی بی کے مطابق ایک شناختی کارڈ، بے فارم یا پاسپورٹ پر ایک ہی ٹکٹ خریدی جا سکتی ہے ، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے اصل ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے ،موبائل سے کھچی ٹکٹ کی تصویر پر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
15/02/2023
نوجوان مداح کو بابر اعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی, حوالات پہنچ گیا
بلوچستان سے آنے والے مداح کو بابر اعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی اور حوالات کی ہوا کھانی پڑی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان مداح انزی بابر پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے قومی کپتان بابراعظم سے ملاقات کیلئے بلوچستان کے علاقے خاران سے کراچی پہنچا تھا۔فرنچائز انتظامیہ نے علم ہونے پر مقامی ہوٹل میں قیام پذیر اسٹار بلے باز سے مداح انزی بابر کی ملاقات کا اہتمام کرادیا۔
ملاقات کے بعد پولیس نے انزی بابر اور اس کے ساتھی اجے کمار کو دھر لیا، بعد ازاں سول لائنز پولیس اسٹیشن نے شخصی ضمانت پر دونوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔
15/02/2023
پی ایس ایل8, پشاور زلمی کو جرمانہ ہوگیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا گیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، جہاں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تاہم میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کپتان سمیت ہر کھلاڑی پر میچ فیس کے 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے جبکہ کراچی کنگز کو 200 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 197 رنز بناسکی تھی_
14/02/2023
Match no2
. . . . KK vs PZ. . . . .
14/02/2023
پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان کر دیا
فاتح نہ صرف ٹرافی اٹھائے گا بلکہ اسے 120 ملین روپے کا چیک بھی ملے گا ، رنرز اپ کو 48 ملین روپے کا چیک ملے گا
پاکستان سپر لیگ 13 فروری کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 2021ء ایڈیشن کے فاتح ملتان سلطانز اور ٹائٹل ڈیفنڈرز لاہور قلندرز کے میچ سے شروع ہوگی۔ قذافی سٹیڈیم میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کا فاتح نہ صرف ٹرافی اٹھائے گا بلکہ اسے 120 ملین روپے کا چیک بھی ملے گا جبکہ رنرز اپ کو 48 ملین روپے کا چیک ملے گا۔
پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی نقاب کشائی 9 فروری کو تاریخی شالیمار گارڈنز میں ایک پرکشش اور یادگار تقریب میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جناب نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور ایلیٹ کرکٹرز کی موجودگی میں کی۔ 24 قیراط کی سپرنووا ٹرافی پاکستان میں بنی ہے اور یہ ملک کی ہنر مند کاریگری اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مقامی کاروباروں کی مدد کے لیے لگن کو ظاہر کرتی ہے۔کراچی، لاہور اور راولپنڈی پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچوں کی میزبانی بھی کریں گے، جو آخری سات کی طرح دلچسپ ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ کراچی کا نیشنل بینک کرکٹ ایرینا ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ کی میزبانی کرے گا جب میزبان کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 2000ء میں ٹاس کے ساتھ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 میں شروع ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی مہم کا آغاز 15 فروری کو ملتان سے کریں گے اور اسلام آباد یونائیٹڈ سیزن کا اپنا پہلا میچ 16 فروری کو کراچی میں کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے آخری حصے کی میزبانی لاہور اور راولپنڈی کے ساتھ 26 فروری سے ایکشن ملک کے شمالی نصف حصے میں جائے گا۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم، جو پاکستان کا کرکٹ کا گھر ہے، چار پلے آف اور فائنل کی میزبانی کرے گا، اس کے علاوہ پانچ لیگ مرحلے کے کھیل ہوں گے اور راولپنڈی میں 11 میچ ہوں گے۔
14/02/2023
اگلے سال پی ایس ایل کو پشاور اور کوئٹہ لیکر جائیں گے: نجم سیٹھی
مجھے وہ وقت اب بھی یاد ہے جب ہم نے دبئی میں افتتاحی تقریب کی میزبانی کی تھی، وہاں سے ہم اسے لاہور، کراچی اور اب ملتان لے گئے: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
13 فروری 2023ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کھچا کھچ بھرے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کو خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملتان نے جدید ترین ٹیکنالوجیز بشمول Augmented Reality (AR) ، ورچوئل رئیلٹی (VR) اور ڈرون شو افتتاحی تقریب کی میزبانی کی ۔
اس موقع پر نجم سیٹھی نے ملتان کے لوگوں سے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ان کے شہر میں کرانے کا وعدہ پورا کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملتان کے پیارے لوگوں، ہم نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو یہاں لانے کا اپنا وعدہ پورا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وہ وقت اب بھی یاد ہے جب ہم نے دبئی میں افتتاحی تقریب کی میزبانی کی تھی۔وہاں سے ہم اسے لاہور، کراچی اور اب ملتان لے گئے۔ اگلے سال ہم پی ایس ایل کو کوئٹہ اور پشاور لے جائیں گے۔ 5 فروری کو پی سی بی نے بلوچستان حکومت کے تعاون سے کوئٹہ میں ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں مدمقابل مقابلہ ہوا۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اس سال 21 غیر ملکی اور 13سے 14 مقامی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "پی ایس ایل نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اس سال 21 غیر ملکی اور 13-14 مقامی کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری لیگ نوجوانوں کے لیے ایک حقیقی پلیٹ فارم ہے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ "پی ایس ایل نے شاہین، حسن اور بہت سے دوسرے جیسے کھلاڑی دیئے ہیں ،میں اس سال مزید کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا منتظر ہوں"۔ دریں اثناء نجم سیٹھی نے کہا کہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان انتخاب کرنا ان کے لیے مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل لاہور کے ساتھ ہے اور دماغ ملتان کے ساتھ ہے، دیکھتے ہیں کہ آج کون جیتتا ہے۔
14/02/2023
پی ایس ایل میچ کے دوران ملتان اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ
پولیس کے لاٹھی چارج کے باعث بھگدڑ مچی، کئی افراد زخمی ہو گئے
13 فروری 2023ء ) پی ایس ایل میچ کے دوران ملتان اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کا سمندر ملتان اسٹیڈیم امڈ آیا، اسٹیڈیم شائقین سے مکمل طور پر بھر گیا، جبکہ اسٹیڈیم کے باہر بھی شائقین کی بڑی تعداد جمع ہو گی۔
اس موقع پر بدنظمی پیدا ہونے پر پولیس کے لاٹھی چارج کے باعث بھگدڑ مچی، جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل بھی ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آ چکا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، آتش بازی کے بعد اسٹیڈیم کے لائٹنگ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے فائر برگیڈ کو طلب کیا گیا۔جبکہ تقریب سے خطاب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے یہ پی ایس ایل کا سفر کہاں سے شروع ہوا،آج ملتان میں افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔ یہ دبئی میں سفر شروع ہوا تھا، پھر لاہور، پھر کراچی اور پھر ملتان۔ انشاء اللہ اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا پی ایس ایل نے پاکستان کو بہت اثاثے دیے ہیں۔ یہ ایک ایسا بین الاقوامی برانڈ بنا ہے جس کے بارے میں ہم فخر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’لاہور والے میرے دل میں ہیں، ملتان والے ذہن میں ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ میرا دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا۔‘ تقریب میں موسیقار و گلوکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، عاصم اظہر اور شائے گل نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
12/02/2023
رونالڈو نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے اپنی جرسی فروخت کردی
ترکیہ اور فٹبال کلب اٹلانٹا کے پلئیر میرح ڈیمیرل کی اپیل پر کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے اپنی جرسی فروخت کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جرسی 2 لاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی ہے، جس کی رقم وہ زلزلہ متاثرین کو دیں گے۔
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔
قبل ازیں ترکیہ اور فٹبال کلب اٹلانٹا کے پلئیر میرح ڈیمیرل نے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
گزشتہ روز ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کیا۔