Riyadh Stallions

Directions

Riyadh Stallions Riyadh Stallions CC, founded in 2014, is a passionate cricket team led by Cpt. Omar Shakeel.

Competing in Friday & Saturday leagues, we’ve built a winning legacy with a squad that plays as one unit - more than a team, we’re a family bonded by cricket.

Some moments stay with you for a lifetime! ❤️Alhamdulillah! A very special moment, holding this trophy as captain of Riy...
14/10/2026

Some moments stay with you for a lifetime! ❤️

Alhamdulillah! A very special moment, holding this trophy as captain of Riyadh Stallions.

This trophy may be in my hands, but it belongs to every single player who stood beside me throughout this journey and above all, the trust and belief of my teammates.❤️

More than just a trophy, it's a reflection of our team's hard work, unity, dedication, and belief in each other.

A moment of pride, gratitude, and memories I'll cherish forever. ❤️

ALHUMDULILLAH FOR EVERYTHING!

KPL Season 11 Champions — Riyadh Stallions! 🏆🏅

عامر — ریاض اسٹالیئنز کی بولنگ اٹیک کا قابلِ اعتماد نام!بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ ماشاءاللہ — KPL سیزن 11🏅🎯 8 میچز | 17 و...
13/10/2026

عامر — ریاض اسٹالیئنز کی بولنگ اٹیک کا قابلِ اعتماد نام!

بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ ماشاءاللہ — KPL سیزن 11🏅

🎯 8 میچز | 17 وکٹیں | اکانومی 13

جب سے عامر ریاض اسٹالیئنز کا حصہ بنا ہے، وہ ہماری بولنگ لائن کا ایک نہایت اہم اور قابلِ اعتماد کھلاڑی ثابت ہوا ہے۔

سیزن KPL 11 میں عامر نے ہماری بولنگ اٹیک کی قیادت کی اور ہر میچ میں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ کپتان نے جب بھی اعتماد کرتے ہوئے گیند اس کے حوالے کی، عامر نے اہم مواقع پر قیمتی وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 🔥

خصوصاً پنجاب الیون کے خلاف سیمی فائنل میں عامر کی شاندار بولنگ اور 4 اہم وکٹوں نے ریاض اسٹالیئنز کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کی۔

صرف بولنگ ہی نہیں، بلکہ جہاں بھی بیٹنگ کا موقع ملا، وہاں بھی عامر نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

8 میچز میں 17 وکٹیں اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا اعزاز انکی مسلسل محنت اور شاندار کارکردگی کا بہترین ثبوت ہے۔

عامر، پوری ریاض اسٹالیئنز فیملی کو آپ کی کارکردگی پر فخر ہے۔ ٹیم کے لیے آپ کی محنت، ذمہ داری اور کمٹمنٹ قابلِ تعریف ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ آگے بھی کھیلتے رہیں! ❤️

WE ARE PROUD OF YOU AMIR! 💚

نصیر — Riyadh Stallions کا تجربہ کار فاسٹ بولر، جو اپنی بولنگ سے میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے! 🔥مین آف دی میچ — KP...
13/10/2026

نصیر — Riyadh Stallions کا تجربہ کار فاسٹ بولر، جو اپنی بولنگ سے میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے! 🔥

مین آف دی میچ — KPL سیزن 11 فائنل ماشاءاللہ 🏅

3 اوورز | 19 رنز | 4 وکٹیں

ریاض اسٹالیئنز کی ٹیم میں سب سے سینئر اور تجربہ کار فاسٹ بولرز میں شامل نصیر نے فائنل میں RCC کے خلاف ایک بار پھر اپنی شاندار بولنگ سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

نصیر کی خاص بات صرف وکٹیں لینا نہیں بلکہ اہم مواقع پر اپنی بولنگ سے میچ پر اثر انداز ہونا ہے۔ فائنل میں اس کی چار قیمتی وکٹیں RCC کو بڑے اسکور سے روکنے میں انتہائی اہم ثابت ہوئیں۔

نصیر شروع سے ہماری ٹیم کا حصہ رہا ہے اور اس نے ہمیشہ ریاض اسٹالیئنز کے لیے دل و جان سے محنت کی ہے۔ ہر میچ میں اپنا سو فیصد دینا، ٹیم کے لیے لڑنا اور مشکل وقت میں ذمہ داری اٹھانا اس کی پہچان ہے۔ ❤️

نصیر، تمہارا Hardwork، کمٹمنٹ اور ٹیم کے ساتھ Loyalty ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ فائنل میں شاندار کارکردگی اور مین آف دی میچ ایوارڈ پر پوری ریاض اسٹالیئنز فیملی کی جانب سے بہت بہت مبارکباد! 👏
WE ARE PROUD OF YOU NASEER!

گوہر خان — KPL سیزن 11 کا بہترین کھلاڑی ماشاءاللہ!🏅ریاض اسٹالیئنز کے شاندار آل راؤنڈر گوہر خان نے KPL سیزن 11 میں بہترین...
13/10/2026

گوہر خان — KPL سیزن 11 کا بہترین کھلاڑی ماشاءاللہ!🏅

ریاض اسٹالیئنز کے شاندار آل راؤنڈر گوہر خان نے KPL سیزن 11 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Player of the Tournament کا اعزاز اپنے نام کیا الحمدللہ! 👏🏆

🏏 6 میچز میں 440 رنز
💯 2 شاندار سنچریاں
🔥 2 نصف سنچریاں
🎯 10 وکٹیں

گوہر خان پورے ٹورنامنٹ میں ریاض اسٹالیئنز کی بیٹنگ لائن اپ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا رہا۔ ہر اہم موقع پر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچاتا رہا، جبکہ بولنگ میں بھی بہترین کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اس شاندار سفر میں 159 رنز کی یادگار ناٹ آؤٹ اننگز اور کوارٹر فائنل میں میچ وننگ 4 وکٹیں اس کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی نمایاں مثالیں رہیں۔🔥

خصوصاً RCC کے خلاف فائنل میں 83 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز گوہر خان کی کارکردگی کا ایک اور شاندار پہلو رہی۔ بڑے میچ کے دباؤ میں جس اعتماد، ذمہ داری اور جارحانہ انداز سے اس نے بیٹنگ کی، وہ قابلِ تعریف تھا۔ اس اہم اننگز نے Riyadh Stallions کو ہدف حاصل کرنے اور KPL سیزن 11 کا چیمپئن بننے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

گوہر خان کی شاندار کارکردگی، محنت اور مستقل مزاجی پر ہمیں فخر ہے! 💚👏

امید ہے کہ وہ اسی طرح اپنی بہترین کارکردگی سے ریاض اسٹالیئنز کا نام روشن کرتا رہے گا آمین!

PROUD OF YOU GOHAR KHAN!💚

12/10/2026

الحمدللہ! ریاض اسٹالیئنز KPL سیزن 11 کی چیمپئن! 🏆

گرینڈ فائنل KPL سیزن 11 میں ریاض اسٹالیئنز نے دفاعی چیمپئن RCC کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا!

پہلے بولنگ کرتے ہوئے ریاض اسٹالیئنز کے بولرز نے بہترین لائن و لینتھ، نپی تلی بولنگ اور فیلڈرز کے شاندار تعاون سے RCC کی مضبوط بیٹنگ لائن کو مقررہ 14 اوورز میں صرف 162 رنز تک محدود رکھا۔
جواب میں ریاض اسٹالیئنز کے بلے بازوں نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور دفاعی چیمپئنز کے بولنگ اٹیک کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر محض 8.5 اوورز میں ہدف حاصل کر کے یکطرفہ فتح اپنے نام کر لی! 💥🏆

فائنل جیسے بڑے مقابلے میں ریاض اسٹالیئنز نے کھیل کے ہر شعبے میں اپنی دھاک بٹھائی۔ شاندار بیٹنگ، نپی تلی بولنگ، بہترین فیلڈنگ اور کپتان عمر کی لاجواب کپتانی نے اس فتح کو مزید یادگار بنا دیا۔ 🔥🏏❣️

کپتان عمر اور ریاض اسٹالیئنز کی پوری ٹیم کو KPL سیزن 11 کی چیمپئن ٹیم بننے اور اس شاندار اور یادگار کامیابی پر بہت بہت مبارکباد!

دفاعی چیمپئنز کے خلاف ایسی شاندار فتح یقیناً ایک عرصے تک یاد رکھی جائے گی! 💚

بلاشبہ ایک شاندار ٹیم کی شاندار فتح!

12/10/2026

الحمدللہ! ریاض اسٹالیئنز KPL سیزن 11 کی چیمپئن! 🏆

گرینڈ فائنل KPL سیزن 11 میں ریاض اسٹالیئنز نے دفاعی چیمپئن RCC کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا!

پہلے بولنگ کرتے ہوئے ریاض اسٹالیئنز کے بولرز نے بہترین لائن و لینتھ، نپی تلی بولنگ اور فیلڈرز کے شاندار تعاون سے RCC کی مضبوط بیٹنگ لائن کو مقررہ 14 اوورز میں صرف 162 رنز تک محدود رکھا۔
جواب میں ریاض اسٹالیئنز کے بلے بازوں نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور دفاعی چیمپئنز کے بولنگ اٹیک کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر محض 8.5 اوورز میں ہدف حاصل کر کے یکطرفہ فتح اپنے نام کر لی! 💥

فائنل جیسے بڑے مقابلے میں ریاض اسٹالیئنز نے کھیل کے ہر شعبے میں اپنی دھاک بٹھائی۔ شاندار بیٹنگ، نپی تلی بولنگ، بہترین فیلڈنگ اور کپتان عمر کی لاجواب کپتانی نے اس فتح کو مزید یادگار بنا دیا۔ 🔥

کپتان عمر اور ریاض اسٹالیئنز کی پوری ٹیم کو KPL سیزن 11 کی چیمپئن ٹیم بننے اور اس شاندار اور یادگار کامیابی پر بہت بہت مبارکباد!

دفاعی چیمپئنز کے خلاف ایسی شاندار فتح یقیناً ایک عرصے تک یاد رکھی جائے گی! 💚

بلاشبہ ایک شاندار ٹیم کی شاندار فتح!

12/10/2026

🏆 KPL SEASON 11 — CHAMPIONS 🏆

🔥 RIYADH STALLIONS — THE CHAMPIONS! 🔥

ماشاءاللہ! KPL سیزن 11 اپنی تمام تر کامیابیوں اور یادگار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کی چیمپئن ٹیم Riyadh Stallions قرار پائی۔ 🏆❤️

JK-11 Cricket KSA کی جانب سے پوری ٹیم، ٹیم مینجمنٹ اور خصوصی طور پر کپتان عمر ملک (Omer Malik) کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد! 🎉👏

آپ کی شاندار کامیابی، محنت اور ٹیم ورک قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین! 🤲❤️

💚 Congratulations, Champions! 💚

📺 کرکٹ کی مزید تازہ خبروں، لائیو میچز اور خصوصی کوریج کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں۔
Follow Jk-11 Cricket KSA

Riyadh Stallions Omer Malik

10/10/2026
ALHUMDULILLAH!!!RIYADH STALLIONS — THE NEW KPL CHAMPIONS! 🏆👑SHEER DOMINANCE! TOTAL CONTROL! ABSOLUTE CLASS! 🔥Riyadh Stal...
10/10/2026

ALHUMDULILLAH!!!

RIYADH STALLIONS — THE NEW KPL CHAMPIONS! 🏆👑

SHEER DOMINANCE! TOTAL CONTROL! ABSOLUTE CLASS! 🔥

Riyadh Stallions dethroned defending champions RCC in a commanding KPL Season 11 FINAL, outclassing them in every department — BATTING, BOWLING & FIELDING!

A perfectly executed game plan, backed by our experienced Captain Omar's brilliant leadership!

But the real strength behind this triumph - UNITY, HARD WORK, DEDICATION & UNBREAKABLE TEAM SPIRIT!
Every Stallion stood tall, backed his teammates and fought for one another!

We came with a plan, played with belief and finished as CHAMPIONS! 🏆🔥

ALHAMDULILLAH! THE STALLIONS ROAR SUPREME!

الحمدللہ! ریاض اسٹالیئنز KPL سیزن 11 کی چیمپئن! 🏆

فائنل میں دفاعی چیمپئن RCC کے خلاف ریاض اسٹالیئنز کی شاندار اور یکطرفہ کارکردگی!

بیٹنگ ہو، بولنگ ہو یا فیلڈنگ، ٹیم نے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کیا۔ کپتان عمر کی بہترین کپتانی، واضح حکمت عملی اور کھلاڑیوں کے بھرپور اعتماد نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

لیکن اس کامیابی کی اصل وجہ ٹیم کا اتحاد، محنت، لگن اور ایک دوسرے پر بھروسہ تھا۔ ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، ایک دوسرے کو سپورٹ کیا اور اپنی ذات سے بڑھ کر ٹیم کی کامیابی کو ترجیح دی۔

الحمدللہ، جس پلان اور اعتماد کے ساتھ فائنل میں اترے تھے، اسی کے مطابق کھیل کر چیمپئن بنے! 🏆

ریاض اسٹالیئنز کے تمام کھلاڑیوں کو بہت بہت مبارک ہو!

30/06/2026

کھپ (KHAP) کی دو باوقار اور کامیاب ٹیمیں، رانا کرکٹ کلب (RCC) اور ریاض اسٹالینز (Riyadh Stallions) ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ صرف ایک میچ نہیں، بلکہ دو کپتانوں، دو دوستوں اور دو بھائیوں کے درمیان کھیل، احترام اور بھائی چارے کا خوبصورت امتزاج ہے۔
ایک جانب وسیم کی قیادت میں تجربہ کار رانا کرکٹ کلب (RCC)، جبکہ دوسری طرف عمر کی کپتانی میں پرجوش ریاض اسٹالینز (Riyadh Stallions)۔ دونوں ٹیمیں ہمیشہ بہترین کرکٹ، مثبت کھیل اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال رہی ہیں، اور اسی روایت کو اس بار بھی برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
شائقین کو ایک سنسنی خیز، دوستانہ اور اعلیٰ معیار کی ٹیپ بال کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، جہاں اصل جیت کھیل کے جذبے، احترام اور بھائی چارے کی ہوگی۔

🏆 Challengers Cup Season 18
🏏 RCC vs Riyadh Stallions
📅 Friday, 3 July
⏰ 6:00 AM
📍 Exit 8 Thumama Cricket Ground

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riyadh Stallions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category