حق سچ نیٹ ورک

حق سچ نیٹ ورک

Share

Delivering accurate, unbiased, and timely news from around the world. Stay connected for breaking news, current affairs, and exclusive reports.

Our mission is to inform, educate, and empower viewers with reliable journalism and in-depth analysis.

30/05/2026

عوام کا مطالبہ:

آبنائے ہرمز کی بندش کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈال کر پٹرول مہنگا کیا گیا۔ اب جبکہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت بحال ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے، تو عوام یہ حق رکھتی ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بھی اسی تناسب سے کم کی جائیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بندش سے پہلے والی قیمتیں بحال کی جائیں۔ صرف 10 یا 20 روپے کی علامتی کمی قبول نہیں ہوگی۔

اگر اضافہ عالمی حالات کے نام پر کیا گیا تھا تو اب کمی بھی انہی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بجلی، گیس اور روزمرہ اخراجات کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔

ٹرینڈ چلائیں، آواز اٹھائیں اور یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں:







یاد رہے کہ پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ آبنائے ہرمز کے بحران اور عالمی تیل مارکیٹ میں بے یقینی کو قرار دیا گیا تھا۔

26/05/2026

قربانی کے نام پر ظلم…

ایک بزرگ شہری قربانی کا جانور بیچنے گیا، مگر افسوس کہ انسانیت سے عاری لوگوں نے جانور کے بدلے اُسے جعلی نوٹ تھما دیے۔
ساری عمر کی محنت، سادگی اور بھروسے کا یہ صلہ دیا گیا۔

عیدالاضحیٰ صرف جانور قربان کرنے کا نام نہیں بلکہ اپنے اندر کی بے ایمانی، دھوکا اور لالچ کو قربان کرنے کا بھی درس دیتی ہے۔
جو لوگ عبادت کے مقدس موقع پر بھی فراڈ سے باز نہیں آتے، وہ نہ صرف قانون بلکہ انسانیت کے بھی مجرم ہیں۔

اللہ ایسے دھوکے بازوں کو ہدایت دے اور عوام کو ان کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

24/05/2026

اعزازات کا مقصد قوم کے اصل ہیروز کی حوصلہ افزائی ہوتا ہے، تاکہ نوجوان اُن سے متاثر ہوں۔ لیکن جب معیار میرٹ کے بجائے تعلقات بن جائیں تو عوام کے دلوں میں سوالات جنم لیتے ہیں۔

یہ عرفان کیمرہ مین ہیں جنہیں “ستارۂ امتیاز” دیا گیا۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ شاید یہ کوئی جنگی کیمرہ مین ہوں گے، جو گولیوں اور بم دھماکوں کے درمیان جا کر کوریج کرتے ہوں، یا آنسو گیس اور لاٹھی چارج میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر تصاویر بناتے ہوں گے۔

مگر نہیں!
یہ صاحب زیادہ تر شادیوں اور خاص تقریبات کی کیمرہ مینی کرتے ہیں، اور کہا جاتا ہے کہ جاتی امراء میں شریف فیملی کی تقریبات کی کوریج بھی انہی کے ذمہ رہی۔ شاید اسی “خدمت” کے صلے میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

اب عوام صرف یہ پوچھ رہی ہے کہ:

کیا یہی میرٹ ہے؟

کیا قوم کے اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان اور شہداء کے خاندان اس اعزاز کے زیادہ حق دار نہیں؟

اگر اعزازات تعلقات کی بنیاد پر ملنے لگیں تو پھر اصل خدمت گزار کہاں جائیں گے؟

اسی لیے لوگ طنزاً کہہ رہے ہیں کہ اب شاید اگلی باری جاتی امراء کے خانسامے، ڈرائیور یا مالی کی ہو۔ 🤔

24/05/2026

ٹی وی کے مقبول ڈرامے “پری زاد” میں دکھائے گئے محل نما گھر کا اصل مالک گرفتار ہونے کی خبر نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ محل خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ C&W کے گریڈ 12 کے ایک ہیڈ کلرک قیصر اقبال کے نام نکلا، جس کا نام 40 ارب روپے کے کوہستان میگا اسکینڈل میں سامنے آیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم نے احتساب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے سرنڈر کیے، جن میں کروڑوں روپے نقد، سونا، قیمتی گاڑیاں اور غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایک سرکاری بابو اتنی دولت کہاں سے لایا؟ اگر ایک کلرک کے اثاثے اتنے نکل رہے ہیں تو اوپر بیٹھے لوگوں کے خزانے کتنے ہوں گے؟ اینٹی کرپشن، نیب اور متعلقہ ادارے سب کچھ جانتے ہیں، مگر نظام خاموش ہے۔ اس ملک کو دیمک کی طرح کرپشن کھا رہی ہے۔ سیاستدان، افسران اور طاقتور طبقے ملک کو نوچ رہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی، بجلی، ٹیکس اور بنیادی سہولیات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

جب تک احتساب صرف خبروں تک محدود رہے گا اور بڑے کردار قانون سے بالاتر رہیں گے، تب تک یہ لوٹ مار ختم نہیں ہوگی۔

23/05/2026

الحمدللہ، پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے اب سرکاری طور پر بھی 11 سالہ معصوم "حورین" کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
اب بحیثیتِ قوم ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس ناسور کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کریں۔ ہماری جتنی بچیاں، بچے اور نوجوان ان درندہ صفت عناصر کے قبضے میں ہیں، اُن سب کیلئے آواز بھی اٹھائیں گے اور ریاست سے مطالبہ بھی کریں گے کہ ان مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ساتھ ہی یہ سوال بھی انتہائی اہم ہے کہ 11 سالہ معصوم حورین سندھ تک کیسے پہنچی؟ اس پورے معاملے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں۔

اس دوران معصوم حورین کی بازیابی کیلئے جن ساتھیوں، صحافیوں، سماجی کارکنوں اور اداروں نے کوششیں کیں، اُن سب کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر معصوم بچے اور بچی کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔

21/05/2026

ایک گیارہ سالہ معصوم پختون بچی کا اغواء نہ صرف ایک افسوسناک واقعہ ہے بلکہ یہ سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان بھی ہے۔ معصوم بچوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اور ایسے واقعات عوام میں شدید خوف، بے چینی اور غم و غصہ پیدا کرتے ہیں۔

ہم سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بچی کو فوری اور بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے۔

اگر فوری اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو عوام یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ کچے کے علاقوں میں قانون نہیں بلکہ ڈاکوؤں کا راج قائم ہے، اور حکومت اُن کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ ریاست کی خاموشی مجرموں کی حوصلہ افزائی بن سکتی ہے، اس لیے اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

15/05/2026

یہی وہ مراعات ہیں جنہیں دیکھ کر عوام سوال اٹھاتے ہیں کہ آخر قومی اعزازات واقعی قربانی اور خدمت کے اعتراف کے لیے دیے جا رہے ہیں یا پھر ایک “VIP کلب” بنایا جا چکا ہے؟

جب ایک عام شہری مہنگائی، بےروزگاری اور بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہا ہو، اُس وقت مخصوص افراد کو مراعات، نقد انعامات، وی آئی پی پروٹوکول اور اسلحہ سہولیات دینا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف لگتا ہے۔

اعزازات کا مقصد قوم کے حقیقی محسنوں کی عزت افزائی ہونا چاہیے، نہ کہ طاقتور حلقوں میں مراعات بانٹنے کا ذریعہ۔
اگر تمغے میرٹ کے بجائے تعلقات، سیاست یا پسند و ناپسند پر دیے جائیں تو پھر یہ قومی فخر نہیں بلکہ قومی خزانے پر بوجھ محسوس ہوتے ہیں۔

11/05/2026

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس رحمۃ اللہ علیہ
🌹 عظیم شخصیت کو خراجِ عقیدت 🌹

ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر، وزیر اعظم پاکستان اور صدرِ پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا محمد ادریس کی بے مثال دینی، ملی اور قومی خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از شہادت “نشانِ امتیاز” یا کسی اعلیٰ قومی اعزاز سے نوازا جائے۔

حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، درس و تدریس، اصلاحِ معاشرہ اور قوم کی فکری و روحانی رہنمائی میں گزاری۔ آپ کی شہادت حق و صداقت، استقامت اور دینِ حق کے لیے عظیم قربانی کی روشن مثال ہے۔

قوم کے ایسے محسنین اور عظیم شخصیات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان ہوتا ہے۔ کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ جس عظیم ہستی نے دین اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کی، اس کی خدمات کے اعتراف میں اسے قومی اعزاز دیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں اپنے اصل ہیروز کو پہچان سکیں۔

عوام کی اپیل ہے کہ:
▪️ مولانا محمد ادریس کے نام سے کسی تعلیمی ادارے یا شاہراہ کو منسوب کیا جائے۔
▪️ حکومتِ پاکستان انہیں بعد از شہادت “نشانِ امتیاز” یا اعلیٰ سول ایوارڈ عطا کرے۔
▪️ ان کی دینی و قومی خدمات کو نصاب، تاریخ اور قومی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

اگر آپ بھی اس مطالبے سے متفق ہیں تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز اعلیٰ حکام تک پہنچ سکے۔

اللّٰہ تعالیٰ مولانا محمد ادریس کے درجات بلند فرمائے، ان کی قربانی کو قبول فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔






10/05/2026

“سرکاری ہسپتال برباد، سرکاری اسکول تباہ، یوٹیلیٹی اسٹورز ختم، Pakistan Steel Mills بند، Pakistan International Airlines ڈوبتی ہوئی، Pakistan Railways کھنڈر بنتی جا رہی، ٹیکسٹائل صنعت دم توڑ رہی، کسان رُل گیا، بجلی عوام کی دشمن، پٹرول غریب کی پہنچ سے باہر…

اور حکمران کہتے ہیں:
“ملک ترقی کر رہا ہے!”

اگر یہ ترقی ہے تو پھر تباہی شاید اس سے بھی خوفناک چیز کا نام ہوگا۔
قوم کو نعروں سے نہیں، روٹی، روزگار، تعلیم اور انصاف سے ترقی ملتی ہے۔”

10/05/2026

بنوں پولیس چوکی فتح خیل پر حملے میں شہید ہونے والے 15 پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا کر دی گئی۔
یہ وہ بہادر سپوت تھے جنہوں نے وطن اور عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 💔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں ایسے سانحات کو وہ توجہ نہیں دی جاتی جس کے یہ حقیقی ہیرو حق دار ہیں۔
جو جوان روز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری حفاظت کرتے ہیں، اُن کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنائے۔ آمین 🤲

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Attock?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Peshawar
Attock