15/11/2026
*🌹 دعوت نامہ*
*نیلم سپر لیگ سیزن 12 – رنگا رنگ تقریبِ رونمائی*
محترم جناب __________________ صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نہایت مسرت کے ساتھ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیلم سپر لیگ (NSL) گزشتہ 11 سالوں سے کراچی میں ایک شاندار، منظم اور معیاری کرکٹ لیگ کا انعقاد کرتی آ رہی ہے، جس کا مقصد آزاد کشمیر، بالخصوص خوبصورت وادی نیلم کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔
الحمدللہ، گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی چیئرمین NSL جناب اعجاز مغل کی قیادت میں نیلم سپر لیگ سیزن 12 کا انعقاد بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
🏆 تقریبِ رونمائی (Trophy Unveiling Ceremony)
تاریخ: 3 جنوری 2027 (اتوار)
وقت: صبح 9:30 بجے
مقام: L’Amour بینکوئٹ، نزد ہل ٹاپ بلوچستان سجی ہوٹل، گلستانِ جوہر، کراچی
✨ تقریب کے نمایاں پروگرام
- معزز مہمانانِ گرامی کے خیالات و اظہارِ خیال
- نیلم سپر لیگ کی شاندار ٹرافی کی رونمائی
- معروف گلوکاروں کی خصوصی پرفارمنس
- نیلم سپر لیگ سیزن 12 کے پولز کا اعلان
- معروف بزنس مین، سماجی شخصیات اور معزز اسپانسرز کی شرکت
- دیگر دلچسپ اور رنگا رنگ سرگرمیاں
جنابِ عالی!
آپ کی معزز شخصیت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ آپ اس پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی تشریف لا کر ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں اور اپنی موجودگی سے تقریب کی رونق کو دوبالا کریں۔ آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت و اعزاز ہوگی۔
والسلام
مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی
نیلم سپر لیگ (NSL)
چیئرمین: اعجاز مغل | آرگنائزر: ظہیر مغل