Shaheed e Aman Football Club Gilgit

Shaheed e Aman Football Club Gilgit

Share

Gilgit Baltistan's Favorite Football Club. Shaheed Aman Football Club aims to Promote Peace , Harmony and Brotherhood in Gilgit Baltistan

14/05/2026

إنا لله وإنا إليه راجعون

شہید امن فٹبال کلب گلگت کی جانب سے گلاپور ریڈ کے مایہ ناز کھلاڑی غفران کی ناگہانی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔ غفران اپنی شرافت اور کھیل کی وجہ سے پورے فٹبال حلقے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
ان کی وفات محض ایک کھلاڑی کا جانا نہیں بلکہ ایک بااخلاق دور کا اختتام ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

Gullapur Red

02/04/2026

گلگت۔ معروف فٹبالر و استادوں کے استاد ولایت خان (استاد) کوٹ محلہ والے طویل علالت کے بعد دارفانی سے رحلت کرگئے ہیں۔
ہم شہید امن فٹبال کلب فیملی دعاگو ہے اللہ تعالی مرحوم ولایت استاد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ آمین

02/02/2026

ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ میں گلگت ایف سی نے دیامر ایف سی کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح اپنے نام کی۔
شہید امن فٹبال کلب گلگت کے پلئیر نقیب حُسین کا بہترین ہیڈر پر گول اسکور۔

02/02/2026

ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ میں گلگت ایف سی نے دیامر ایف سی کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح اپنے نام کی۔
شہید امن فٹبال کلب گلگت کے پلئیر اخلاص حسین نے فری کیک پر بہترین اسکور کر کے گلگت ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

01/02/2026

ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ میں گلگت ایف سی نے ہنزہ ایف سی کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
شہید امن فٹبال کلب گلگت کے پلئیر اخلاص حسین نے فری کیک پر بہترین اسکور کر کے گلگت ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

01/02/2026

گلگت۔ ایف سی این اے فٹ بال چیمپئن شپ میں گلگت ٹیم کی بہترین کارکردگی!
آج گلگت FC نے ہنزہ FC کو 4-1 سے شکست دے دی!
کمال کی کارکردگی، بھرپور جوش۔

شہیدِ امن FC کے نقیب حسین کا شاندار فری کک گول پر بہترین ہیڈر!

Photos from Shaheed e Aman Football Club Gilgit's post 29/01/2026

گلگت بلتستان کا اعزاز۔
یہ ہم سب کے لیے بے حد فخر کی بات ہے، بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے فخر کا مقام ہے۔ یادگار محلہ کشروٹ گلگت سے تعلق رکھنے والے طفیل نفیس کا پاکستان لیجنڈز میں منتخب ہونا واقعی قابلِ تحسین ہے۔
اس خوشی کے موقع پر یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ میرپور لیجنڈز کے CEO نجیب صادق اس ایونٹ میں خود شریک ہیں۔ وہ پاکستان ایشین لیجنڈ کپ کا بھی حصہ ہیں اور ساتھ ہی پاکستانی لیجنڈز کے CEO بھی ہیں۔ جنہوں نے نہ صرف ایونٹ کو سپورٹ کیا بلکہ طفیل نفیس کو بھی بھرپور سپورٹ فراہم کیا ہم شہید امن فٹبال کلب کیطرف سے
طفیل نفیس اور نجیب صادق کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔
ویل ڈن! آپ نے یادگار محلہ کشروٹ، گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

28/01/2026

سیکنڈ ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ سپر لیگ فٹبال ⚽ چیمپئن شپ2026
کی تیاریاں مکمل

یکم فروری سے میگا ایونٹ کا باضابطہ افتتاح ہو گا
گلگت میں سیکنڈ ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد پر ہم ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت
کے صدر محمد ذاکر اور کابینہ بلخصوص ڈسٹرکٹ گلگت کے فٹبال کلبوں کی جانب سے فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے

22/11/2025

Kashrote Super Futsal League Season 1

DANIYAL FUTSAL ARENA GILGIT

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Gilgit
15100