criket lover

Call Directions Contact the business

criket lover Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from criket lover, Sakhi Sarwar.

🌐I love cricket 🏆🦅 🏏tiktok.com/.lovers2064🤍وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ
مزید ویڈیوز دیکھئے کے لیے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو فالو
کریں شکریہ👍 ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا لنک دیا ہوا
☠️______"--"""""

سابق کپتان عامر سہیل نے رات کو کمنٹری کے دوران ایک ایسا منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے جو انٹرنیشنل کمنٹری کی تاریخ میں آج...
21/10/2026

سابق کپتان عامر سہیل نے رات کو کمنٹری کے دوران ایک ایسا منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے جو انٹرنیشنل کمنٹری کی تاریخ میں آج تک کسی نے نہیں کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران جب انگلینڈ کی بیٹنگ جاری تھی، تو عشا کی اذان شروع ہو گئی۔ اذان کی آواز سنتے ہی عامر سہیل اچانک کمنٹری کرتے ہوئے خاموش ہو گئے۔ ان کے ساتھی کمنٹیٹرز حیران ہو کر ان کی طرف دیکھنے لگے کہ آخر اچانک کیا ہوا گیا ہے؟ اس پر عامر سہیل نے کہا کہ 'دو منٹ صبر کریں، اذان ہو رہی ہے'۔ ان کی یہ بات سن کر کمنٹری باکس میں موجود تمام غیر ملکی کمنٹیٹر بھی احتراماً خاموش ہو گئے

20/10/2026


کوئی اور ہوتا تو آنکھیں بند کر کے آفر قبول کر لیتا سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا 'لالہ' شاہد آفریدی کی اصول پسندی پر بڑا ا...
20/10/2026

کوئی اور ہوتا تو آنکھیں بند کر کے آفر قبول کر لیتا سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا 'لالہ' شاہد آفریدی کی اصول پسندی پر بڑا انکشاف!
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدوں اور شاہد آفریدی کے مائنڈ سیٹ کے بارے میں ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ: "میں اس بات کا گواہ ہوں کہ چند ماہ پہلے پی سی بی کی جانب سے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بننے کی باقاعدہ آفر ہوئی تھی، لیکن شاہد آفریدی نے اس بڑے عہدے کو لینے سے صاف انکار کر دیا تھا "شاہد آفریدی نے بورڈ کو جواب دیا تھا کہ 'مجھ سے زیادہ قابل اور تجربہ کار کرکٹرز ملک میں موجود ہیں، آپ سلیکشن کے لیے ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں' اور یہ کہہ کر انہوں نے معذرت کر لی تھی۔"
اگر کوئی اور کھلاڑی ہوتا تو وہ یقیناً بورڈ کی ہر شرط مان کر اس آفر کو آنکھیں بند کر کے قبول کر لیتا، لیکن شاہد آفریدی نے عہدے کے بجائے میرٹ کو ترجیح دی

"میں نے بریٹ لی اور شان ٹیٹ کو بھی کھیلا، لیکن شعیب اختر کی گیند روکنا ناممکن تھا!" سابق بھارتی کرکٹر سوریش رائنا نے شعی...
20/10/2026

"میں نے بریٹ لی اور شان ٹیٹ کو بھی کھیلا، لیکن شعیب اختر کی گیند روکنا ناممکن تھا!" سابق بھارتی کرکٹر سوریش رائنا نے شعیب اختر کا سامنا کرنے کا ایک انتہائی سنسنی خیز قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ: "میں نے اپنے کیریئر میں دنیا کے تیز ترین باؤلرز، شعیب اختر، بریٹ لی اور شان ٹیٹ تینوں کا سامنا کیا ہے، لیکن جو خطرناک گیندیں شعیب اختر ڈالتے تھے، ان کو روکنا تقریباً ناممکن کام تھا۔"
2008 میں ڈمبولا سری لنکاکے میدان پر جب میں بیٹنگ کر رہا تھا، تو شعیب اختر نے مجھے 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل چار گیندیں کروائیں۔ دوسرے اینڈ پر ویریندر سہواگ پاجی کھڑے تھے، وہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ 'اس کی اسپیڈ بھی بہت زیادہ ہے اور یہ گیندیں سیدھی تمہاری باڈی پر مار رہا ہے، تم ایسا کرو کہ امپائر کی چھاتی کے حساب سے شعیب اختر کے ہاتھ پر نظر رکھو تاکہ گیند کا پتا چل سکے۔'"
سہواگ بھائی کے کہنے پر میں نے شعیب اختر کی اگلی دو گیندیں کسی طرح روکیں، لیکن آپ یقین کریں کہ جب گیند میرے بلے پر لگی تو رفتار کی وجہ سے میرا بلا پیچھے کی طرف جانے لگا! تب مجھے اصل میں احساس ہوا کہ 155 کلومیٹر کی اسپیڈ آخر ہوتی کیا ہے۔ جس دن شعیب اختر مکمل ردھم میں ہوتے تھے، ان کا سامنا کرنا دنیا کے کسی بھی بلے باز کے بس کا کام نہیں تھا!اسکے بعد میں خود شعیب اختر کا فین بن گیا تھا کیونکہ وہ پیدائشی طور پر ایک فاسٹ بولر ہی تھا

ایسا ہارا ہوا میچ صرف پاکستانی باؤلرز ہی جیتا سکتے ہیں!"  شکست کے بعد سری لنکن کپتان کوسل مینڈس کا پاکستانی باؤلنگ لائن ...
19/10/2026

ایسا ہارا ہوا میچ صرف پاکستانی باؤلرز ہی جیتا سکتے ہیں!" شکست کے بعد سری لنکن کپتان کوسل مینڈس کا پاکستانی باؤلنگ لائن کے سامنے اعترافِ عظمت!
تین ملکی ون ڈے کپ کے پہلے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد، سری لنکن ٹیم کے کپتان کوسل مینڈس نے پاکستانی باؤلرز کی ڈیتھ اوورز میں شاندار کارکردگی کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوسل مینڈس کا کہنا تھا کہ: "ہم یہ میچ جیتنے کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے، لیکن پاکستان کے گیند بازوں نے آخری اوورز میں غیر معمولی اور بہت اچھی باؤلنگ کی۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ پچ 330 رنز کی تھی اور ہمیں پورا یقین تھا کہ ہم یہ رنز آسانی سے چیس کر لیں گے، لیکن جیت کے اتنے قریب جا کر ہارنے پر بہت افسوس ہوا۔ ایسے ہارے ہوئے میچز کو جیت میں بدلنا صرف پاکستانی باؤلرز کا ہی خاصا ہے۔"
میں یہاں موجود پاکستانی کرکٹ تماشائیوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، جنہوں نے اپنی ہوم ٹیم کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی پورا سپورٹ کیا اور کرکٹ کا زبردست ماحول بنایا۔"

میلبرن رینیگیڈز کے نوجوان کھلاڑی ہیری ڈکسن بھی محمد رضوان کی صلاحیتوں کے معترف!ہیری ڈکسن نے محمد رضوان کے ساتھ کھیلنے کا...
19/10/2026

میلبرن رینیگیڈز کے نوجوان کھلاڑی ہیری ڈکسن بھی محمد رضوان کی صلاحیتوں کے معترف!
ہیری ڈکسن نے محمد رضوان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے ایسا بیان دے دیا جو رضوان کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
ہیری ڈکسن کا کہنا تھا:
محمد رضوان کا ہماری ٹیم میں ہونا شاندار تجربہ تھا۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بے شمار رنز بنا چکے ہیں اور ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ اگرچہ اس سیزن میں وہ اپنی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے، لیکن ان جیسے تجربہ کار کھلاڑی سے سیکھنا میرے جیسے نوجوان کھلاڑی کے لیے بہت زبردست تجربہ تھا۔ امید ہے کہ اگر وہ دوبارہ ٹیم میں واپس آئے تو مزید رنز بنائیں گے۔
رضوان کی ایک سیزن کی کارکردگی ان کے پورے کیریئر کا فیصلہ نہیں کر سکتی! بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے رضوان سے نوجوان کھلاڑی بھی سیکھنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

امام الحق کو انضمام کا سہارا، جبکہ رضوان کا کوئی 'چچا' نہیں! پی سی بی کے نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں محمد رضوان کے خلاف مبین...
18/10/2026

امام الحق کو انضمام کا سہارا، جبکہ رضوان کا کوئی 'چچا' نہیں! پی سی بی کے نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں محمد رضوان کے خلاف مبینہ سازش کا انکشاف!
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے نئے سینٹرل کانٹریکٹ کا باقاعدہ اعلان آئندہ تین ملکی ون ڈے کپ کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن اس کانٹریکٹ کے حوالے سے جو ابتدائی رپورٹ سامنے آ رہی ہے، اس نے کرکٹ کے متوالوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ کے دورے میں مبینہ طور پر 'جعلی انجری' کا ڈراما کر کے ٹیم کو ادھورا چھوڑنے والے اوپنر امام الحق کو سینٹرل کانٹریکٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان محمد رضوان کو سینٹرل کانٹریکٹ سے مکمل طور پر ہٹانے کی تیاری کر لی گئی ہے!
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی لسٹ میں امام الحق کا نام ڈراپ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھا اور رضوان کے نام پر کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن سابق چیف سلیکٹر اور چچا انضمام الحق کی بھرپور سفارشی مہم نے امام الحق کا کانٹریکٹ تو بچا لیا، مگر اس کی قربانی محمد رضوان جیسے باصلاحیت اور مخلص کھلاڑی کا کیریئر ختم کرنے کی صورت میں دی جا رہی ہے

"بابر اعظم نے پیسوں کی آفر کے باوجود عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا!سابق کپتان راشد لطیف کا بابر اعظم کے اص...
18/10/2026

"بابر اعظم نے پیسوں کی آفر کے باوجود عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا!سابق کپتان راشد لطیف کا بابر اعظم کے اصولوں پر بڑا انکشاف کردیا
سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ: "مجھے بابر اعظم کی جو بات سب سے اچھی لگی، وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کا ایک واقعہ ہے۔ بھارت کے شہر حیدرآباد میں سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے بابر اعظم سے انٹرویو لینے کے لیے 10 بار سے زائد درخواست کی۔ یہاں تک کہ بابر اعظم کو یہ بھی کہا گیا کہ آپ کو جتنا پیسہ چاہیے لے لیں، لیکن بابر نے صاف انکار کر دیا۔ اور اس کو صاف کہدیا تھا تم میرے ملک کے بارے میں جو کچھ کہتے ہو میں اسی ملک کی ٹیم کا کپتان ہوں
نیوزی لینڈ کے خلاف جب پاکستان میچ جیت گیا، جس میں فخر زمان نے تاریخی اننگز کھیلی تھی، تو میچ کے فوراً بعد عرفان پٹھان مائیک لے کر گراؤنڈ میں پہنچ گئے۔ وہ بابر اعظم کے پیچھے پیچھے جا رہے تھے اور اس بڑی جیت پر سوالات کر رہے تھے، لیکن تب بھی بابر اعظم نے انہیں بالکل لفٹ نہیں کروائی۔ اسی وجہ سے بعد میں عرفان پٹھان نے بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا اور میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا تھا

"ایمانداری  ایسی ہو کہ غیر مسلم بھی گواہی دینے پر مجبور ہو جائے جنوبی افریقا کے سابق عظیم کپتان گرائم اسمتھ کا اپنے حالی...
16/10/2026

"ایمانداری ایسی ہو کہ غیر مسلم بھی گواہی دینے پر مجبور ہو جائے جنوبی افریقا کے سابق عظیم کپتان گرائم اسمتھ کا اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ کی دینداری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: "ہم انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئے ہوئے تھے اور وہاں رمضان کا مہینہ تھا، جہاں درجہ حرارت کافی زیادہ تھا۔ مجھے شروع میں علم نہیں تھا کہ ہاشم آملہ بغیر کچھ کھائے پیے میچ کھیل رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ: "کھیل کے دوران جب ہماری فیلڈنگ تھی اور پانی کا وقفہ ہوا، تو ہاشم آملہ سب سے دور جا کر بیٹھ گئے۔ میں نے ان کے پاس جا کر کہا کہ تم پانی پی لو، لیکن وہ میری اس بات پر حیران ہوئے اور کہنے لگے کہ 'روزہ رکھنا ہمارے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے، ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ میں رمضان میں دن کے وقت کچھ کھاؤں یا پیوں؟'"
گرائم اسمتھ کا کہنا تھا کہ: "وہ شدید گرمی میں پورا دن فیلڈنگ کرتے رہے اور اس دوران وہ صرف نماز پڑھنے کے لیے دو بار ڈریسنگ روم گئے۔ شام کو ان کے چہرے پر تھکاوٹ کے کوئی اثرات نہیں تھے اور بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ وہ بھوک یا پیاس سے پریشان ہیں۔ اس دن شام کو جب انہوں نے وقت کے مطابق روزہ افطار کیا، تو میں بھی ان کے ساتھ بیٹھ گیا اور ہم نے اکٹھے ڈنر کیا۔ اگلے روز پھر ان کا روزہ تھا اور یوں انہوں نے پانچ دن مسلسل روزے کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ میں نے زندگی میں ایسا انسان نہیں دیکھا، وہ ایک الگ ہی شخصیت ہیں۔ مجھے ان سے آج بھی محبت ہے اور میں ان کا بے حد احترام کرتا ہوں اگر مجھے ہاشم آملا کوئی بات کہے تو میں آنکھیں بند کرکے اس پہ یقین کرلوں گا

15/10/2026

Address

Sakhi Sarwar

Telephone

+923308584970

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when criket lover posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to criket lover:

Shortcuts

Share

Nearby gyms & sports facilities