21/10/2026
چیمپئنز لیگ!!!
یورپ کے دو بڑے کلبوں کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز معرکے میں پی ایس جی نے بارسلونا کو 2-4 سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔ پہلے ہاف میں ڈیزائر ڈوئے نے پیرس کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف میں ژاوی ایسپارٹ اور لامین یامال کے گولز نے بارسا کو دو مرتبہ مقابلے میں واپس لا کھڑا کیا۔۔۔
نونو مینڈس کی انجری کے بعد سب کی نظریں یامال پر تھیں کہ وہ پی ایس جی کے دفاع کو تہس نہس کر دے گا، لیکن لوکاس ہرنانڈیز نے اسے کافی دیر تک قابو میں رکھا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ لوکاس کے میدان سے باہر جاتے ہی اگلے ہی منٹ یامال نے گول داغ کر اسکور 2-2 کر دیا!
تاہم وٹینہا اور فابیان روئز کے فیصلہ کن گولز نے پی ایس جی کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ بارسا کی بھرپور مزاحمت کے باوجود اس کی دفاعی کمزوریاں شکست کا سبب بنیں، جبکہ پیرس کے شاہینوں نے اپنی بہترین فنشنگ سے ایک یادگار کامیابی سمیٹ لی۔۔۔
Like and follow
For every sports news
Cricket world