29/08/2022
پاکستان ہاکی فیڈریشن
میڈیا سیل
پریس ریلیز
پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا.
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے. اعلامیے میں کہا گیا ہے ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے انکی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا. انکے لواحقین ہم سب ہاکی فیملی انتہائی دکھ کی کیفیت میں ہیں. اللہ سے دعا ہے انکے لواحقین سمیت پوری ہاکی کو بڑے سانحے کو سہنے کا حوصلہ عطا فرمائے . پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پوری قوم سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے.
اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے. انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا.1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے.1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے.ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے. انکے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائےگا.
15/05/2022
16/04/2022
20/02/2022
15/02/2022
05/02/2022
18/11/2021
02/10/2021
11/09/2021