Provincial Doctors Association

Provincial Doctors Association Provincial Doctors Association

13/11/2026
13/11/2026
اللہ تعالی ڈاکٹر محمد علی صاحب کو جنت الفردوس نصیب کریں امین
13/11/2026

اللہ تعالی ڈاکٹر محمد علی صاحب کو جنت الفردوس نصیب کریں امین

500+ Trainee Registrars to be Relieved - Who will run our Hospitals More than 500 Trainee Registrars (TRs) are working d...
12/11/2026

500+ Trainee Registrars to be Relieved - Who will run our Hospitals

More than 500 Trainee Registrars (TRs) are working day and night in different MTIs across KPK, performing the duties of Medical Officers - because there is no concept of Medical Officer in MTIs.

Now, as per Policy Board decision, without any justifiable reason, these 500+ TRs are going to be relieved at the end of this month.

This decision will not only destroy the future of 500 doctors and their families, but will also badly affect all hospitals and patient care across the province.

It is very sad that instead of strengthening hospitals and recruiting new doctors, they are relieving doctors without any reason.

There is no concept of Medical Officer in MTIs, while SPR recruitment is limited to only 18 months experience - beyond 18 months, doctors are not even eligible.

Non-MTI hospitals have been handed over to a private company, which is recruiting on 1-year contract basis.

Where will the young doctors go?

Does the present setup have the same intention as the previous PTI-led Government had?

Why doesn't the present setup reverse this doctor-enemy policy?

Provincial Doctors Association has written a letter to the Advisor for Health, Lt. General (R) Dr. Nigar Johar, requesting her to take necessary steps to revert this decision.*

We hope Madam will take immediate action to save the future of TRs and our hospitals.

11/11/2026

اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود خیبر پختنخواہ کے ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں مریض علاج کیلئے دربدر۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ اباد میں اہم مشینیں خراب ۔ایم ار ائی خراب ۔لتھوٹریپسی مشینیں خراب
بورڈ اف گورنرز اور انتظامیہ بھرتیوں اور ترقیوں میں مصروف
گورنر خیبر پختنخواہ ۔مشیر صحت میڈم نگار جوہر ۔
چیف سیکٹری اور سیکٹری صحت کب ایکشن لیں گے ۔

10/11/2026

ڈاکٹر خالد فاروق صاحب ایسوسی ایٹ پروفیسر یورولوجی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے والد محترم جناب جواد فاروق صاحب بقضاءے الٰہی وفات پا چکے ہیں اور اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر چکے ہیں ۔ نماز جنازہ بنوں میں ادا کی جاءے گی۔ سیکیورٹی کی ناگفتہ بہ صورتحال کی بنا پر بنوں آنے کی تکلیف نہ کی جاءے ۔
ڈاکٹر صاحب کی واپسی پر اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جاءے گا

10/11/2026

دیر ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے پر پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا بیان ۔۔۔۔

ڈاکٹرز کی عزت، ہسپتال کی حفاظت اور عوام کی زندگیوں کا سوال!

انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ دیر بالا کے عوام سے مخاطب ہونا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ رات حیاگی غربی میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں DHQ ہسپتال دیر اپر کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ مریض کو فوری طور پر ایمرجنسی پروٹوکول دیا گیا۔ مریض شاک کی حالت میں تھا، جسے مستحکم کرنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

ڈاکٹر ڈاکٹر حمزہ خان، ڈاکٹر زبیر خان اور دیگر ڈیوٹی اسٹاف نے مریض کو بروقت ریسیو کیا، طبی امداد فراہم کی اور مریض کے لواحقین کو بتایا کہ جیسے ہی مریض کی حالت بہتر ہوگی، اسے مزید علاج کے لیے ریفر کیا جائے گا۔

لیکن افسوس! اسی دوران حیاگی سے آنے والے دو افراد، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا، ڈاکٹر صاحب کے کمرے میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر ڈاکٹر صاحب پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر صاحب کا تعلق سوات سے ہے۔ وہ ایک نہایت شریف، بااخلاق اور فرض شناس انسان ہیں۔

اس وقت میں CCU میں موجود تھا اور میرے ساتھ اظہار خان بھی موجود تھے۔ ہم دونوں فوری طور پر وہاں پہنچے اور ڈاکٹر صاحب کو حملہ آوروں سے بچا کر اپنے CCU کے کمرے میں منتقل کیا۔

میں دیر بالا کے عوام سے چند سوالات کرنا چاہتا ہوں:

کیا آپ کو وہ وقت یاد نہیں جب ہمارے ہسپتال کی ایمرجنسی میں شام کے بعد علاج کی سہولیات محدود تھیں؟ جب مریضوں کو بروقت طبی امداد کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا.

یہ ڈاکٹرز ہمارے لیے کسی قیمتی ہیرے سے کم نہیں۔ یہ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہیں۔

ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے، ان کی عزت کرنی چاہیے، نہ کہ ان کے ساتھ گالم گلوچ اور تشدد کیا جائے۔

یاد رکھیں! ڈاکٹر بھی انسان ہے۔

وہ پوری رات ڈیوٹی کرنے کے بعد، سینکڑوں مریضوں کو دیکھنے کے باوجود، ہماری خدمت کے لیے ہسپتال میں موجود رہتا ہے۔ وہ اپنے گھر، اپنے بچوں اور اپنی ذاتی زندگی کو چھوڑ کر ہماری زندگیوں کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

اگر ہم اپنے مسیحاؤں کو ہی تحفظ نہیں دے سکتے، تو پھر ہم ایک بہتر طبی نظام کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟

📢 ایم ایس صاحب سے پُرزور مطالبہ

میں دیر بالا کے عوام کی جانب سے ایم ایس صاحب DHQ ہسپتال دیر اپر سے پُرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ:

1. ہسپتال کے مرکزی گیٹ اور ایمرجنسی میں مستقل اور مؤثر سکیورٹی تعینات کی جائے۔
2. صرف ایک یا دو پولیس اہلکاروں پر اکتفا نہ کیا جائے، بلکہ ضرورت کے مطابق مناسب پولیس نفری اور سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں۔
3. ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
4. گزشتہ رات ڈاکٹر صاحب پر حملے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
5. آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

آخر میں دیر بالا کے عوام سے میری ایک گزارش ہے:

اپنے رویوں پر غور کریں۔ ڈاکٹرز ہمارے دشمن نہیں، ہمارے محسن ہیں۔ وہ ہمارے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔

اگر آج ہم نے اپنے ڈاکٹرز کو تحفظ نہ دیا، اگر آج ہم نے ان کی عزت نہ کی، تو کل کسی بھی ایمرجنسی میں ہمارے اپنے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہمیں ایسا ماحول بنانا ہوگا جہاں ڈاکٹر سکون سے علاج کر سکیں، مریضوں کو بروقت طبی امداد ملے اور ہسپتال میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہو۔

یہ فیصلہ اب دیر بالا کے عوام پر چھوڑتا ہوں کہ وہ اپنے مسیحاؤں کی عزت اور تحفظ چاہتے ہیں یا ایسے واقعات کو معمول بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹرز کی عزت کریں، ہسپتال کے عملے کا تحفظ یقینی بنائیں

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ: سینیارٹی کا تعین پبلک سروس کمیشن کی سفارش سے نہیں بلکہ باقاعدہ تقرری کی تاریخ سے ہوگ...
10/11/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ: سینیارٹی کا تعین پبلک سروس کمیشن کی سفارش سے نہیں بلکہ باقاعدہ تقرری کی تاریخ سے ہوگا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی انتظامی سروس کے افسران کی سینیارٹی سے متعلق 32 درخواستوں پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی سفارش کیے جانے کی تاریخ، بذاتِ خود سینیارٹی کے تعین کی بنیاد نہیں بن سکتی، بلکہ متعلقہ قواعد کے تحت مسلسل باقاعدہ تقرری کی تاریخ سے سینیارٹی کا تعین کیا جائے گا۔

مقدمے کا پس منظر

درخواست گزار صوبائی انتظامی سروس کے افسران نے محکمہ کی جانب سے 03.02.2025 کو جاری کردہ حتمی سینیارٹی فہرست اور 12.05.2025 کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس کے ذریعے ان کی محکمانہ اپیلیں مسترد کر دی گئی تھیں۔

درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ پبلک سروس کمیشن نے انہیں 28.03.2022 کو سفارش کیا تھا، لہٰذا ان کی سینیارٹی بھی اسی تاریخ سے شمار کی جانی چاہیے، نہ کہ تقرری کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے۔

درخواست گزاروں نے مزید الزام عائد کیا کہ متعلقہ حکام نے بدنیتی کی بنیاد پر ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر کی تاکہ بعض نجی فریقین کو سینیارٹی میں فائدہ پہنچایا جا سکے۔

سپریم کورٹ کے اہم قانونی مشاہدات

1۔ سفارش اور تقرری دو الگ قانونی مراحل ہیں

عدالت نے قرار دیا کہ پبلک سروس کمیشن کی سفارش اور باقاعدہ تقرری دو مختلف قانونی مراحل ہیں۔ کمیشن کی سفارش بھرتی کے عمل کا ایک اہم مرحلہ ضرور ہے، لیکن یہ بذاتِ خود تقرری کا قانونی عمل مکمل نہیں کرتی۔

2۔ سینیارٹی کا تعین کس تاریخ سے ہوگا؟

خیبر پختونخوا تقرری، ترقی اور تبادلے کے قواعد 1989 کے قاعدہ 17(ب) کے تحت ایسے سول سرونٹس کی سینیارٹی مسلسل باقاعدہ تقرری کی تاریخ سے متعین کی جائے گی، نہ کہ محض کمیشن کی سفارش کی تاریخ سے۔

3۔ تقرری میں بدنیتی پر مبنی تاخیر کا قانونی اثر

عدالت نے واضح کیا کہ اگر کسی امیدوار کی تقرری انتظامیہ کی غیر قانونی مداخلت یا بدنیتی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی ہو تو وہ اس تاخیر کو قانونی طور پر چیلنج کر سکتا ہے۔ تاہم اسے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ تقرری میں دانستہ مداخلت ہوئی، اس کے پیچھے بدنیتی موجود تھی اور اسی مداخلت کے نتیجے میں تقرری تاخیر سے ہوئی۔

4۔ سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ نیا حقائق پر مبنی الزام نہیں لگایا جا سکتا

عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی مخصوص افسر یا عہدیدار پر تقرری کا عمل روکنے یا تاخیر کا الزام لگانا مقصود ہو تو یہ الزام متعلقہ فورم پر پہلے واضح طور پر لگانا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ کسی مخصوص شخص کے خلاف نیا حقائق پر مبنی الزام پیش کرکے مقدمے کا مؤقف تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

5۔ محض فائدہ حاصل ہونے سے بدنیتی ثابت نہیں ہوتی

عدالت نے قرار دیا کہ صرف اس وجہ سے کہ کسی نجی فریق کو بعد میں سینیارٹی کے تعین سے فائدہ پہنچا، یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے تقرری کے عمل میں مداخلت کی تھی۔ اس کے لیے ٹھوس شواہد اور مداخلت کے نتیجے میں ہونے والی تاخیر کے درمیان تعلق ثابت کرنا ضروری ہے۔

6۔ تقرری کے عمل میں ہونے والی کارروائی کا جائزہ

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزاروں کی سفارش 28.03.2022 کو ہوئی، بعد ازاں دستاویزات کی تصدیق، کوائف کی درستگی، طبی اہلیت اور دیگر قانونی و دفتری کارروائی مکمل کی گئی۔

کمیشن نے بعض کوائف کی درستگی 31.03.2022 کو کی، جبکہ تقرری کے لیے پیشکشیں 18.04.2022 کو جاری ہوئیں۔ عدالت کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ ثابت نہیں ہوا کہ تقرری میں بدنیتی یا دانستہ انتظامی رکاوٹ کے ذریعے تاخیر کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل نے تمام متعلقہ قانونی اور حقائق پر مبنی پہلوؤں کا درست جائزہ لیا تھا۔ درخواست گزار کوئی ایسا اہم قانونی سوال بھی پیش نہیں کر سکے جس کی بنیاد پر آئین کے آرٹیکل 212(3) کے تحت سپریم کورٹ کی مداخلت ضروری ہوتی۔

چنانچہ سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے اپیل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

محض پبلک سروس کمیشن کی سفارش کسی امیدوار کو تقرری کی تاریخ سے پہلے سینیارٹی کا حق نہیں دیتی۔ تاہم اگر امیدوار یہ ثابت کر دے کہ اس کی تقرری غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی انتظامی مداخلت کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تو ایسی تاخیر کے قانونی اثرات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود خیبر پختنخواہ کے ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں مریض علاج کیلئے دربدر۔بورڈ اف گورنرز اور انتظامی...
09/11/2026

اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود خیبر پختنخواہ کے ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں مریض علاج کیلئے دربدر۔
بورڈ اف گورنرز اور انتظامیہ بھرتیوں اور ترقیوں میں مصروف
گورنر خیبر پختنخواہ ۔مشیر صحت میڈم نگار جوہر ۔
چیف سیکٹری اور سیکٹری صحت کب ایکشن لیں گے ۔

Address

Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Doctors Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share